تازہ ترین
شوال کے چھے روزے => خطبات روزہ و رمضان سال بھر کے روزے => خطبات روزہ و رمضان یوم عاشوراء کا روزہ => خطبات روزہ و رمضان یوم عرفہ کا روزہ => خطبات روزہ و رمضان داوودی روزہ => خطبات روزہ و رمضان نفل روزہ توڑنا => خطبات روزہ و رمضان روزے کی فرضیت => خطبات روزہ و رمضان دوسرا پارہ => دورہ ترجمۃ القرآن 1444 تیسرا پارہ => دورہ ترجمۃ القرآن 1444 چوتھا پارہ => دورہ ترجمۃ القرآن 1444

میلنگ لسٹ

بريديك

موجودہ زائرین

باقاعدہ وزٹرز : 30938
موجود زائرین : 25

اعداد وشمار

31
قرآن
15
تعارف
14
کتب
261
فتاوى
54
مقالات
187
خطبات

تلاش کریں

البحث

مادہ

تہجد کی کل رکعتیں

درس کا خلاصہ

نبی کریم ﷺ کا معمول زیادہ سے زیادہ گیارہ رکعات پڑھنےکاتھا۔ پڑھنےکا طریقہ کار مختلف ہوا کرتا تھا۔



  آڈیو فائل ڈاؤنلوڈ کریں


الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!

تہجد کی کل رکعتیں

محمد رفیق طاہر عفا اللہ عنہ

ام المؤ منین سیدہ عائشہ  صدیقہ ﷞ فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ  رمضان میں بھی اور رمضان کے علاوہ بھی  گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔چار رکعتیں  پڑھتے، وہ کتنی اچھی اور کتنی عمدہ ہوتیں، آپ نہ پوچھیں۔پھر چار رکعتیں پڑھتے تو ان کی لمبائی اور اچھائی کے بارے میں نہ پوچھو۔ پھر تین رکعتیں پڑھتے تھے۔([1])

ام المؤ منین سیدہ عائشہ  صدیقہ ﷞ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کی نماز دس رکعات پڑھا کرتے تھے اور ایک رکعت آپﷺ وتر پڑھا کرتے تھے ۔([2])

پچھلی روایت میں تھا کہ تین وتر پڑھتے تھے اور اس  روایت میں آگیا کہ ایک وتر  پڑھتے تھے۔

اسی طرح ام المؤ منین سیدہ عائشہ  صدیقہ﷞فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ  رات کی نماز فجر کی سنتوں سمیت تیرہ رکعات ادا کرتے تھے۔ ان میں سے پانچ رکعتیں وتر ہوتیں اوران  پانچ رکعت وتر میں کوئی تشہد  نہیں بیٹھتے تھے ۔([3])

یہ رسول اللہﷺ کی رات کی نماز کی مقدار ہے۔زیادہ سے زیادہ گیارہ رکعات نبی ﷺ سے ثابت ہیں رمضان میں بھی اور رمضان کےعلاوہ بھی گیارہ رکعت سے زیادہ آپﷺ نماز ادا نہیں کیا کرتے  تھے ۔اوراس سے زیادہ رکعتیں پڑھنا نبی ﷺ سے آگے بڑھنا ہے او راللہ تعالیٰ نےفرمایاہے:

‹لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ› [الحجرات: 1]

’’اللہ اوراس کےرسو ل سے آگے نہ بڑھو ۔‘‘

نبی کریم ﷺ کا معمول زیادہ سے زیادہ گیارہ رکعات پڑھنےکاتھا۔ پڑھنےکا طریقہ کار مختلف ہوا کرتا تھا۔ کبھی دو دو رکعتیں پڑھتے اور آخر میں  ایک وتر پڑھ لیتے۔ کبھی چار چار کرکےپڑھتے اور آخر میں وتر پڑھ لیتے۔یا دودو رکعتیں پڑھتے اور پانچ وتر بنا لیتے۔ یا سات رکعت ایک سلام سے پڑھتے اور اس کے بعد  دو رکعت پڑھ کر کل نو رکعتیں پڑھ لیتے۔یا نو  رکعات اکٹھی ایک سلام کے ساتھ  پڑھ کر آخر میں دو رکعت پڑھ لیتے ۔زیادہ سے زیادہ  گیارہ رکعات پڑھی ہیں۔ اس سے کم، جتنی میسر آئے ، نبیﷺ ادا کرلیا کرتے تھے ۔

_______________________

([1])           البخاري (1147)، ومسلم (738)

([2])           مسلم (738)

([3])           مسلم (737)

 

  • الخميس PM 03:09
    2023-02-09
  • 101

تعلیقات

    = 4 + 1

    /500
    Powered by: GateGold