مقالات نماز
زائرین : 4117 مضامین : 9 موضوعات : 0 | آخری تشہد میں کچھ لوگ اپنا دائیاں بازو اور کہنی کو دائیں ران پر رکھ لیتے ہیں اور اکثر تو آخری تشہد میں بھی اپنی کہنی ران سے ہٹاکر ہی رکھتے ہیں۔ حالانکہ رسول اللہ ﷺ سے بلا امتیاز تشہد اولیٰ میں بھی اور آخری تشہد میں بھی دونوں بازوؤں کو دونوں رانوں پر رکھنا ثابت ہے، اور اس کے بر خلاف ثابت نہیں ہے۔ مزید محمد رفیق طاہر 4490 وزٹر | رکعات نماز۔ نماز پنجگانہ کی فرض اور فرائض سے پہلے اور بعد والی سنتوں کی تعداد صحیح احادیث کی روشنی میں ۔ مزید محمد رفیق طاہر 8718 وزٹر | تسمیع و تحمید امام و مأموم و منفرد تینوں کے لیے لازمی و ضروری ہے اور دونوں میں سے کسی بھی چیز کا ترک تینوں کی نماز میں کمی پیدا کردیتا ہے۔اور جو مقتدی کو تسمیع نہ کہنے کا فتویٰ دیتا ہے اس نے پاس فقولوا ربنا لک الحمد والی حدیث کے سوا اور کوئی دلیل نہیں ہے اور یہ دلیل بھی ان کے دعویٰ کو ثابت نہیں کرتی ۔ کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے مقتدی کو "تحمید" کا حکم تو دیا ہے لیکن " تسمیع " سے منع نہیں فرمایا۔ اور اصول کی دنیا میں یہ بات مسلمہ ہے کہ عدم ذکر عدم ثبوت کو مستلزم نہیں ہے۔ لہٰذا اس حدیث سے مقتدی کےلیے ترک تسمیع پر استدلال کرنا باطل ہے۔ جبکہ دیگر روایات سے مقتدی کےلیے تحمید و تسمیع کہنا ثابت ہے۔ مزید محمد رفیق طاہر 6071 وزٹر | 1- نماز میں رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ مصحف کو دوران نمازتھامنے والا سارے قیام میں اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
2- دوران نماز التفات منع ہے جبکہ مصحف سے مسلسل دیکھ کر سماع یا قراءت کرنیوالا سارے یا اکثر قیام میں اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
3- اللہ تعالى نے صرف اور صرف وحی ہی کی اتباع کا حکم دیا ہے اور دیگر اولیاء کی اتباع سے منع فرمایا ہے ۔ جبکہ مجوزین کے پاس وحی الہی سے کوئی دلیل موجود نہیں ہے , اور غیر وحی عدم حجت ہونے کی بناء پر ناقابل استدلال ہے ۔
4- صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین وتابعین عظام رحمہم اللہ کے درمیان بھی اس مسئلہ پر دو آراء ہیں مزید محمد رفیق طاہر 13790 وزٹر | تراویح یا قیام اللیل یا قیام رمضان یا تہجد کا رمضان المبارک کے ساتھ خاص تعلق ہے کیونکہ رمضان المبارک کی راتوں میں قیام اللیل کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جسے رمضان المبارک کی نسبت سے قیام رمضان اور طویل قیام کے سبب کبھی ایک پاؤں اور کبھی دوسرے پر مکمل وزن ڈال کر ایک پاؤں کو راحت پہنچانے کی نسبت سے نماز تراویح کہتے ہیں ۔ اور چونکہ اسکے ساتھ ہی وتر بھی ادا کیے جاتے ہیں تو اس مناسبت سے مکمل قیام اللیل یا تراویح کو نماز وتر بھی کہہ دیتے ہیں ۔ اور ہُجُود یعنی رات کی نیند کو ترک کرکے اس نماز کو ادا کرنے کی وجہ سے اسی نماز کو ہی نماز تہجد بھی کہا جاتا ہے ۔ مزید محمد رفیق طاہر 10564 وزٹر | بندہ نماز کی رکعتیں ساری پڑھ کر چلا جاتاہے لیکن اس کو نماز پڑھنے کا ثواب صرف دسواں حصہ یا نواں حصہ یا آٹھواں حصہ یا ساتواں حصہ یا چھٹا، پانچواں، چوتھا، تیسرا یا آدھا حصہ ملتا ہے ، اس کی باقی آدھی یا زائد نماز ضائع کردی جاتی ہے ۔ محض اس کی غفلت اور عدم توجہی کی بنا ء پر نماز درست طور سے ادا نہ کرنے کی وجہ سے اور اگر نماز میں عدم اطمینان اور عدم تعدیل ارکان بھی ہوتو اللہ رب العالمین کے کاغذوں میں وہ نماز ،نماز ہے ہی نہیں۔ مزید محمد رفیق طاہر 12999 وزٹر | نماز دین اسلا م کا اہم ترین رکن ہے اور اس کی بجاآوری کے لئے بہت سے احکام کی پابندی ضروری ہے لیکن اکثر نمازی یا تو ان سے غافل ہیں یا سستی کا شکار ہیں انہی میں سے ایک اہم مسئلہ "سترہ" کا بھی ہے کہ جس کے بارہ میں لوگ افراط یاتفریط کا شکار ہیں یعنی کچھ تو سترہ کو فرض و واجب قرار دیکر بغیرسترہ پڑھی جانیوالی نماز کے بطلان کے قائلین ہیں جبکہ دیگر سترہ کی عدم فرضیت کا اعتقاد رکھنے کی بناءپر سترہ کو اہمیت دینے سے قاصرہیں جسکے نتیجہ میں انکی اکثر نمازیں سترہ کے بغیر ہی ادا ہوتی ہیں جو کہ خلاف سنت ہے۔ مزید محمد رفیق طاہر 13081 وزٹر | تشہد اول میں درود پڑھنا فرض وواجب ہے
اور نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم درمیانہ تشہد میں درود پڑھا کرتے تھے
مزید محمد رفیق طاہر 8421 وزٹر | اس مضمون میں انتہائی اختصار کے ساتھ مضبوط دلائل کی روشنی میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ
تکبیر تحریمہ ، رکوع جاتے ہوئے ، رکوع سے اُٹھتے ہوئے دوسری رکعت سے اُٹھ کر، تکبیرات جنازہ وعیدین پر رفع الیدین کرنا رسول اللہﷺ سے مأثور ومنقول ہے اور اس کے علاوہ اورکسی موقع پر رفع الیدین کرنا خلاف سنت ہے۔ مزید محمد رفیق طاہر 9370 وزٹر | |
: 1254 تراجم / تفاسیر : 330 مسائل : 450 فوائد : 25 دروس : 271 اسباق : 55 مضامین : 57 کتب : 16 مجلات : 26 ویڈیوز : 20 تجزیات : 3 تقاریر : 1 : 7 : 12  آپ [334774]ویں وزٹر ہیں فی الحال [1] حاضرین ہیں اراکین :0زائرین :1
|
|
آج : 180 گزشتہ روز : 2077 اس ہفتہ : 10454 ماہ رواں : 7392 اس سال : 132804 کل زیارات: 3137090 آغاز: 25-03-2015 |
جملہ حقوق بحق محمد رفیق طاہر | قدیم محفوظ ہیں
اس ویب سائیٹ کے زائرین کی کل تعداد 334774 ہے جن میں سے فی الحال 1 آن لائن ہیں