کتاب وسنت کو منہج نبوی یا منہج سلف کے مطابق سمجھنے کا درس شروع اسلام سے ہی جاری ہے۔ لیکن متأخرین نے لفظ منہج کی جگہ لفظ فہم بولنا شروع کر دیا جسکے نتیجہ میں عصر حاضر کے وہ لوگ جنہیں اسکا علم نہیں تھا وہ لفظ فہم کے مدلول پہ ہی اڑ گئے اور یوں ایک تقلیدی منہج کی دعوت شروع ہوئی۔ اور پھر فہم سلف کی حجیت کی بحثوں کا آغاز ہوا۔ اسی معمہ کے حل کے لیے یہ چند سطور رقم کی ہیں۔ جنہیں بغور پڑھنے سے امید ہے کہ یہ مخمصہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔ مزید محمد رفیق طاہر 2624 وزٹر |
تاریخی واقعات کے صدق وکذب کا اعتبار کیے بغیر انہیں بیان کر دینے میں کوئی حرج نہیں بالخصوص جب ان واقعات سے عبرت و نصیحت حاصل ہوتی ہو۔ کیونکہ جب نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل سے روایت کرنے کی رخصت عنایت فرمائی ہے تو امت محمد صلى اللہ علیہ وسلم کی روایات زیادہ حق رکھتی ہیں کہ انہیں نقل کیا جائے۔ مزید محمد رفیق طاہر 2157 وزٹر |
پیش آمدہ مسئلہ کا حل نکالنے کے لیے نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم کا منہج وحی الہی سے استنباط کرنا یا وحی کے اترنے کا انتظار کرنا تھا۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم بحیثیت مجتہد سابقہ نازل شدہ وحی سے استنباط و استخراج مسائل بھی کرتےاور کبھی وحی کے آنے کا انتظار بھی مزید محمد رفیق طاہر 1579 وزٹر |
کسی کے قول سے شرعی مسائل اخذ کرنا الگ بات ہے، اور کسی کے قول سے نصیحت حاصل کرنا الگ بات ہے ۔
مسائل شرعیہ میں وحی الہی کے سوا کچھ بھی حجت و دلیل نہیں ۔
جبکہ نصیحت ہر ناصح سے لی جا سکتی ہے خواہ وہ سلف میں سے ہو یا خلف میں سے۔
مزید محمد رفیق طاہر 1427 وزٹر |
جو ظالموں سے امن چاہتا ہے
پرسکون رہائش کا متلاشی ہے
دین پر استقامت کا طلبگار ہے
وہ یہ دعاء کرے
رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا
اے ہمارے رب ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطاء فرما اور ہمارے لیے ہمارے معاملہ سے بھلائی مہیا فرما۔
اصحاب کہف نے یہی دعاء کی تھی تو انہیں مذکورہ بالا تینوں چیزیں مل گئی. مزید محمد رفیق طاہر 1462 وزٹر |
لیلۃ القدر ایک ہزار ماہ سے بھی بہتر ہے۔ لوگ اسے پانے کے لیے رمضان کے آخرے عشرہ کی طاق راتوں میں جاگتے اور قیام وتلاوت ودعاء و ذکر میں مشغول رہتے ہیں۔ لیکن ایک عمل ایسا ہے کہ جسے سرانجام دینے سے ہر رات لیلۃ القدر میں وہ عمل کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔
مزید محمد رفیق طاہر 2241 وزٹر |
اعمال انسانی کے اس نکتے کو یاد رکھو کہ عافیت کوشیوں سے خدا نہیں ملتا۔ بعض ناعاقبت اندیش لوگ خدا کو پہاڑوں اور جنگلوں کی تنہائیوں اور حجروں کے گوشوں میں تلاش کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ لوگوں کو میدان امتحان اور قعر دریا میں بلاتا ہے۔ تاکہ سچا طالب, امتحان کی سختیوں اور بلا خیز موجوں کا مقابلہ کرکے اس تک پہنچے اور اس طرح دودھ پینے والے اور خون دینے والے مجنوں میں پرکھ ہو جائے۔ جو اس پرکھ میں پورا اترتا ہے وہ سونے میں تُلتا ہے اور موتیوں میں کھیلتا ہے۔ مزید محمد رفیق طاہر 1328 وزٹر |
انسان کے منہ سے نکلی بات اسے جنتی بھی بنا سکتی ہے اور ملعون بھی ٹھہرا سکتی ہے۔ لہذا سوچیئے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور آپکا قول آپکو جنتی بنا رہا ہے یا ملعون بنانے لیجا رہا ہے ۔ مزید محمد رفیق طاہر 1246 وزٹر |
یہ فرض واجب سنت مستحب رکن شرط وغیرہ کی تقسیمات اہل علم نے طلبہ کے لیے بنائی ہیں تاکہ انہیں حصول علم میں آسانی رہے۔ اور کبھی بھی عامۃ الناس کو نماز کے فروض ومستحبات وغیرہ کا علم حاصل کرنے کو نہیں کہا۔ مزید محمد رفیق طاہر 1228 وزٹر |
رہنے کی بہترین جگہوں میں سے ایک ''اپنی اوقات'' بھی ہے ۔ ویسے لفظ 'اوقات' کے بڑے فائدے ہیں!
دیکھنے کو تو یہ 'معیوب سا' لفظ لگتا ہے, بلکہ کبھی اسے گالی بھی تصور کر لیا جاتا ہے۔ لیکن اسکی بدولت بہت سوں کا 'بھلا' ہو جاتا ہے۔ مزید محمد رفیق طاہر 1247 وزٹر |
کنویں میں پتھر پھینکنے والا اسکے گرنے کی آواز کا انتظار کرتا ہے۔
اسی طرح آپ پہ سب شتم کرنے والا بھی آپکی طرف سے جواب کا منتظر ہوتا ہے۔
لہذا
جب کوئی شخص تم پہ اپنی زبان وقلم سے پتھر برسائے تو اسے جواب نہ دو حتى کہ اسے یقین ہو جائے کہ آپکا ظرف وسیع اور گہرائی غیر محدود ہے۔
اس سے وہ ناکام ونامراد ہوگا ۔ اور آپکی طرف سے اللہ کا فرشتہ اسے جواب دے گا۔ مزید محمد رفیق طاہر 1336 وزٹر |
❌رات کو بیدار رہنے والوں کا سکون نامکمل ہے ۔
❌گھر سے باہر سونے والوں کا سکون نامکمل ہے۔
❌شریک حیات کے بغیر سونے والوں کا سکون نامکمل ہے۔ مزید محمد رفیق طاہر 1122 وزٹر |
قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ رب العزت نے دعوت میں نرمی پہ زور دیا ہے.
📖 موسی و ہارون علیہما السلام کو فرعون کی طرف بھیجا تو فرمایا:
🌸 اس سے نرم بات کرو
📖 اصحاب کہف جب بیدار ہوئے توجس شخص کو کھانا لینے بھیجا اسے کہا :
🌸 وہ نرمی برتے
📖 رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بھی حکم دیا :
🌸 اچھے انداز سے کفار سے مناظرہ کیجئے
📖 اسی نرمی کے فوائد بیان کرتے ہوئے فرمایا :
🌸 اللہ کی رحمت کی بنا پر آپ انکے لئے نرم ہیں، اگر آپ تند خو، سخت دل ہوتے تو یہ آپکے پاس سے چلے جاتے.
📖 دعوت دین میں سختی سے منع کرتے ہوئے فرمایا :
🌸 دین میں کوئی زبردستی نہیں. مزید محمد رفیق طاہر 1251 وزٹر |
بلا تحقیق زندگی گزارنے والا تو اخروی زندگی کے پہلے ہی مرحلہ یعنی قبر و برزخ کی زندگی میں ہی فیل ہو جائے گا. مزید محمد رفیق طاہر 1253 وزٹر |
فیس بکیوں کو بھی کچھ سالانہ بخار چڑھتے ہیں .... باری کے بخار ....
ویسے یہ آپکی وسعت ظرفی ہے کہ آپ ان بخاروں کو بخار ہی کہیں یا باسی کڑھی میں ابال کا نام دیں.... مجھے کوئی اعتراض نہیں... حسب ذوق نام منتخب کرنے میں آپ آزاد ہیں.
لیکن آپ کو یہ خیال رکھنا ہے کہ اس سالانہ باری کے بخار میں کہیں آپ نہ مبتلا ہو جائیں. مزید محمد رفیق طاہر 1317 وزٹر |
اے کاش ... اے کاش .... اے کاش ... روز محشر انسان کی ایسی آرزوئیں جو اس وقت ممکن نہیں ہونگی لیکن اب انہیں پانا ممکن ہے۔ مزید محمد رفیق طاہر 1162 وزٹر |
اللہ آپ سے "غیر جانبداری " نہیں "حق کی طرفداری" چاہتا ہے ۔ مزید محمد رفیق طاہر 1054 وزٹر |
جسے اہل الحدیث تقلید کہتے ہیں اور اسے حرام قرار دیتے ہیں محققین میں سے اسے کوئی بھی جائز اور حلال نہیں سمجھتا ۔
اور جسے معتدل مقلدین تقلید قرار دیتے ہیں , اہل الحدیث کے نزدیک اسکا نام اتباع ہے , تقلید نہیں ۔ مزید محمد رفیق طاہر 1031 وزٹر |
اگر میں تمہاری موافقت کروں تو کافر ہو جاؤں گا اس لئے کہ میں جانتا ہوں تمہارا قول کفر ہے اور تم میرے نزدیک کافر نہیں ہوگے ، اس لئے کہ تم جُہّال ہو مزید محمد رفیق طاہر 1215 وزٹر |
نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام اپنی قلت تعداد اور دشمن کی کثرت تعداد کے باوجود ان کے مقابلے میں نکلے اور میدان ِ بدر میں کفار قریش اور ان کے سرداروں کے سامنے آئے۔ تھوڑے زیادہ کے، رحمن کے دوست شیطان کے دوستوں کے اور اہل حق اہل باطل کے سامنے کھڑے ہوئے۔ نبی کریمﷺ نے اپنے رب سے مدد مانگی، اپنی، اپنے صحابہ اور اپنے دشمنوں کی حالت اس کے سامنے رکھی۔تو اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا شرف ِ قبولیت سے نوازا اور فرشتوں سے ان کی مدد فرمائی۔ مزید محمد رفیق طاہر 1176 وزٹر |