اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کے
الفاظ خود رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کو کہنے کا حکم دیا تھا ۔
سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي سُنَّةَ الْأَذَانِ؟، قَالَ: فَمَسَحَ
مُقَدَّمَ رَأْسِي، وَقَالَ: " تَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ
أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، تَرْفَعُ بِهَا صَوْتَكَ، ثُمَّ تَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ
مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، تَخْفِضُ
بِهَا صَوْتَكَ، ثُمَّ تَرْفَعُ صَوْتَكَ بِالشَّهَادَةِ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ
إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ،
حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، فَإِنْ كَانَ
صَلَاةُ الصُّبْحِ قُلْتَ: الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ
النَّوْمِ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ "
میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ
مجھے اذان دینے کا طریقہ سکھائیے تو آپ ﷺ نے میرے سر کے اگلے حصہ پہ ہاتھ پھیرا ,
ا ور فرمایا تو کہہ:
اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ،
تَرْفَعُ بِهَا صَوْتَكَ، ثُمَّ تَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ،
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ،
أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ آہستہ
آواز سے , اسکے بعد پھر اونچی آواز سے
شہادتین کہہ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا
اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ
اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ،
حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ اور جب فجر کی اذان ہو
تو کہا کر الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ،
اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
سنن ابی داود: 500
رہی موطا مالک کی روایت کہ امام مالک بن انس رحمہ اللہ
فرماتے ہیں :
أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ الْمُؤَذِّنَ جَاءَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يُؤْذِنُهُ
لِصَلاَةِ الصُّبْحِ، فَوَجَدَهُ نَائِمَاً. فَقَالَ: الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ.
فَأَمَرَهُ عُمَرُ يَجْعَلُهَا فِي نِدَاءِ الصُّبْحِ.
انہیں یہ بات پہنچی
کہ مؤذن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے پاس فجر کی نماز کا بتانے آیا تو اس
نے انہیں نیند کی حالت میں پایا تو کہنے لگا "الصلاۃ خیر
من النوم" تو عمر رضی اللہ عنہ نے اسے حکم دیا کہ اسے فجر کی اذان میں رکھے۔
موطا مالک:232
اس سے یہ ثابت نہیں
ہوتا کہ اسکا اضافہ سیدنا عمر رضی اللہ
عنہ نے کیا, کیونکہ یہ کلمات رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہیں۔ انکے کہنے کا مقصد تھا کہ
یہ آذان فجر کے کلمات ہیں لہذا انہیں اذان میں ہی رہنے دو, کیونکہ شریعت نے تثویب
سے منع کیا ہے۔
|