قبروں کی زیارت کے احکامات
1- قبروں کی زیارت کرنامستحب ہے
, (1)
اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے۔(2)
2- عورتیں بھی قبروں کی زیارت کر
سکتی ہیں ۔(3) البتہ
خواتین بکثرت قبروں کی زیارت نہ کریں۔(4)
3- مردوں اور عورتوں سبھی کے لیے
سفر کرکے قبروں کی زیارت کی نیت سے جانا ممنوع ہے ۔(5)
4- قبرستان میں کسی قسم کی فضول
بات کرنا ممنوع ہے ۔(6)
بالخصوص ایسی باتوں سے پرہیز کریں جو رب کی ناراضگی کا باعث ہوں۔(7)
5- قبرستان میں جا کر یوں دعاء
کریں : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنْ
الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ [وَيَرْحَمُ اللَّهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا
وَالْمُسْتَأْخِرِينَ (8)]
وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَلَاحِقُونَ[أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَنَحْنُ لَكُمْ
تَبَعٌ (9)]
أَسْأَلُ اللَّهَ لَنَا وَلَكُمْ الْعَافِيَةَ ۔ (10)
6- مؤمن اہل قبور کے لیے ہاتھ
اٹھا کر رحمت ومغفرت کی دعاء کریں ۔(11)
7- قبرستان میں قرآن مجید کی
تلاوت ممنوع ہے۔ (12)
8- قبر پر بیٹھنا,اور اس پر چلنا
منع ہے ۔(13)
بلکہ کسی انگارے پر بیٹھنا جو کپڑوں کو جلا کر جسم تک جا پہنچے قبر پر بیٹھنے سے
بہتر ہے۔(14)
9- قبر پر جانور ذبح کرنا حرام
ہے۔(15)
10- قبروں پر سجدہ کرنا حرام اور
ملعون عمل ہے ۔ (16)
11- قبرستان میں نماز پڑھنا ممنوع
ہے۔ (17)
12- مدفون شخص کی قبر پر جنازہ
پڑھنا درست ہے۔(18)
13- قبروں پر میلہ و اجتماع کرنا ممنوع ہے۔(19)
14- قبر پر سالانہ یا وقتا فوقتا کچی مٹی وغیرہ سے لیپ
کرنا, چادر وغیرہ چڑھانا , یا ٹہنیاں وغیرہ لگانا منع ہے۔(20)
15- ایسی قبر جس کا نشان تک مٹتا
جا رہا ہو اس کی اصلاح کی جاسکتی ہے ۔(21)
|