|
کیا ہاتھ کی انگلیوں کے پٹاخے نکالنا گناہ ہے؟ 3467 وزٹر غير معروف محمد رفیق طاہر |
مکمل سوال |
اللہ تعالی کافرمان ہے کہ اپنی جانوں پہ ظلم نہ کرو بیشک یہ ایک گناہ ہے تو سنا ہے انگلیوں کے پٹاخے نکالنے سے انگلیاں کمزور ہوتی ہے تو یہ بھی تو ایک ظلم ہے ویسے میں اگر نہ نکالوں تو درد ہوتی ہے نکالتے ہی سکون ہو جاتا ہے تو کیا یہ ایک گناہ ہے؟ |
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب |
انگلیاں چٹخنا بسا اوقات انگلیوں کے جوڑوں کو کمزور کردیتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں انگلیاں چٹخے بغیر سکون نہیں ملتا۔ اور بعض لوگوں کے جوڑ کمزور ہونے کی وجہ سے خود ہی پٹاخے نکلتے رہتے ہیں۔ بلا وجہ انگلیاں چٹخنا (پٹاخے نکالنا) اچھا کام نہیں ہے۔ اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ البتہ جو صورت آپ نے ذکر کی ہے کہ جب تک انگلیاں نہ چٹخیں تو ان میں درد ہوتا رہتا ہے تو ایسی کیفیت میں انگلیوں کے پٹاخے نکالے جاسکتے ہیں۔ کیونکہ اس طرح ایک تکلیف سے نجات ملتی ہے۔ |
هذا,
والله تعالى أعلم, وعلمه أكمل وأتم, ورد العلم إليه أسلم, والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم, وصلى الله على نبينا محمد وآله وسلم |
وكتبه
|
أبو عبد الرحمن محمد رفيق الطاهر‘ عفا الله عنه
|