کیا ہاتھ کی انگلیوں کے پٹاخے نکالنا گناہ ہے؟ 

انگلیاں چٹخنا بسا اوقات انگلیوں کے جوڑوں کو کمزور کردیتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں انگلیاں چٹخے بغیر سکون نہیں ملتا۔ اور بعض لوگوں کے جوڑ کمزور ہونے کی وجہ سے خود ہی پٹاخے نکلتے رہتے ہیں۔ 
بلا وجہ انگلیاں چٹخنا (پٹاخے نکالنا) اچھا کام نہیں ہے۔ اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ البتہ جو صورت آپ نے ذکر کی ہے کہ جب تک انگلیاں نہ چٹخیں تو ان میں درد ہوتا رہتا ہے تو ایسی کیفیت میں انگلیوں کے پٹاخے نکالے جاسکتے ہیں۔ کیونکہ اس طرح ایک تکلیف سے نجات ملتی ہے۔
:
طباعة