اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

غیر مسلم لڑکی سے نکاح

سوال

میں ایک غیر مسلم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور وہ مسلمان ہونے کے لیے بھی تیار ہے۔ اس بارہ میں ہماری شریعت کیا کہتی ہے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

کوئی بھی غیر مسلم لڑکی جب اسلام قبول کر لے تو مسلمان اس سے نکاح کرسکتا ہے۔ البتہ اہل کتاب یعنی یہود ونصاری عورتوں سے اسلام قبول کرنے سے قبل بھی نکاح کرنا جائز ہے۔

اللہ تعالى کافرمان ہے:

وَلاَ تَنكِحُواْ الْمُشْرِكَاتِ حَتَّى يُؤْمِنَّ وَلأَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ وَلاَ تُنكِحُواْ الْمُشِرِكِينَ حَتَّى يُؤْمِنُواْ وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ أُوْلَـئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَاللّهُ يَدْعُوَ إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ وَيُبَيِّنُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

اور مشرکہ عورتوں سے نکاح نہ کرو حتى کہ وہ ایمان لے آئیں ، اور مؤمنہ لونڈی آزاد  مشرک عورت کی نسبت یقینا بہتر ہے، اگر چہ تمہیں وہ (مشرکہ عورت) پسند ہی کیو ں نہ ہو۔ اور مشرکوں کے نکاح میں (اپنی مؤمنہ عورتیں) نہ دو حتى کہ وہ ایمان لے آئیں ۔ اور مؤمن غلام آزاد مشرک مرد سے بہتر ہے خواہ وہ(مشرک مرد) تمہیں بہتر ہی محسوس ہو۔ یہ لوگ آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ تعالى اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتے ہیں، اور لوگوں کے لیے اپنی آیات کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

[البقرة : 221]

اور اہل کتاب عورتوں کو اس عمومی قاعدہ سے مستثنى قرار دیتے ہوئے فرمایا:

الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلُّ لَّهُمْ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ وَلاَ مُتَّخِذِي أَخْدَانٍ

آج تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور اہل کتاب کا کھانا بھی تمہارے لیے حلال ہے اور تمہار کھانا انکے لیے حلال ہے۔ اور پاکدامن مؤمنہ عورتیں اور ان لوگوں  میں سے پاکدامن عورتیں جنہیں تم سے قبل کتاب دی گئی ہے جب تم انکے حق مہر انہیں دے دو تو وہ بھی تم پر حلال ہیں۔ بشرطیکہ تم پاکدامنی اختیار کرنے والے بنو، بدکاری کرنے والے نہ بنو، اور نہ ہی پوشیدہ آشنائیں بنانے والے۔

 [المائدة : 5]

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الجمعة PM 07:28
    2022-01-21
  • 821

تعلیقات

    = 7 + 3

    /500
    Powered by: GateGold