اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

فون پر نکاح کا حکم کیا ہے؟

سوال

کیا کوئی فون پر نکاح کر سکتا ہے؟ جیسے میں سعودیہ  میں رہتا ہوں  اور میں کسی انڈیا  کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں   اور مجھے چھٹی نہیں مل رہی ہے تو کیا میں شادی فون پر کر سکتا ہوں  مہربانی کرکے جواب دیں اور عند اللہ  ماجور ہوں۔

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 فون یا کسی بھی میسنجر کے ذریعہ آن لائن نکاح منعقد ہو جاتا ہے۔ بلکہ اگر یہ بھی نہ ہو تو تب بھی نکاح ہو جاتا ہے ۔ مثلا آپ اپنی طرف سے کسی کو وکیل مقرر دیں جو آپکی طرف سے ایجاب وقبول کر لے،  تب بھی نکاح ہو جائے گا۔ کیونکہ نکاح کے لیے لڑکی کے ولی کی رضامندی،  دو عادل گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول  ضروری ہے۔ اور یہ مقصد فون پر بھی حاصل ہو جاتا ہے، اور کسی کو وکیل بنانے سے بھی ۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الجمعة PM 07:30
    2022-01-21
  • 919

تعلیقات

    = 8 + 8

    /500
    Powered by: GateGold