اعداد وشمار
14
اسباق47
قرآن15
تعارف14
کتب280
فتاوى58
مقالات188
خطباتمادہ
ساس سسر کو امی ابو کہنا
سوال
کیا عورت اپنے خاوند کے والدین کو امی ابو کہہ کر پکار سکتی ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
اظہار محبت کے لیے قریبی رشتہ داروں کو جہاں اس طرح پکارنا معروف ہو وہاں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
اور ہمارے معاشرہ میں ساس اور سسر کو بہو یا داماد کا امی ابو کہنا یا اماں اور بابا جیسے الفاظ سے پکارنا معروف ہے۔ اور یہ فقط اظہار محبت کا ایک طریقہ ہے۔
بعض لوگوں کا اسے ولدیت تبدیل کرنے کے مترادف قرار دینا بالکل غلط ہے۔
اس بارہ میں قدرے تفصیل جاننے کے لیے سوال نمبر 99 کا مطالعہ فرمائیں
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الجمعة PM 07:33
2022-01-21 - 2830





