اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

محبوبہ یعنی معشوقہ کیلئے دعا کرنا

سوال

محبوبہ یعنی معشوقہ کیلئے دعا کر سکتے ہیں ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 معاشقہ یعنی عشق معشوقی اسلام میں جائز ہی نہیں ہے۔ جب معشوق بنانا یا عاشق بننا ہی شرع میں حرام ہے تو عاشق ومعشوق کے ایکدوسرے کے لیے دعاء کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مرض عشق کی ابتداء نظر بازی سے ہوتی ہے اور پھر یہ بیماری مسکراہٹوں کے تبادلہ کا روپ دھارتی ہے، اشاروں کنائیوں میں اظہار شروع ہوتا ہے۔ پھر گفت وشنید اور سلام  وکلام کی باری آتی ہے اور پھر یہ ناسور دل میں گھر کر لیتا ہے اور بات وعدوں اور ملاقاتوں تک جا پہنچتی ہے۔ اور اکثر تو زنا کاری تک نوبت جاپہنچتی  ہے۔

نظرة فابتسامة فسلام

فكلام فموعد  فلقاء

پہلے نظروں سے نظریں ملتی ہیں ، پھر مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوتا ہے، پھر سلام ہوتا ہے  ، پھر کلام کا آغاز ہوتا  ہے اور پھر وعدے اور ملاقاتیں شروع ہوتی ہیں۔

اور پھر ..... ع

اور کھل جاؤگے  دو چار ملاقاتوں میں۔

جبکہ اللہ سبحانہ وتعالى نے  نظر بازی سے منع کرتے ہوئے  ارشاد فرمایا  ہے:

قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ

مؤمن مردوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور ا پنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔ یہ انکے لیے زیادہ پاکیزہ ہے۔ اللہ تعالى یقینا انکے اعمال سے خوب باخبر ہیں۔

[النور : 30]

عورتوں کے لیے حکم دیا:

وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ

اور مؤمنہ عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ بھی اپنی نگاہوں کو پست رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔

 [النور : 31]

سیدنا جریر بن عبد اللہ البجلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَظْرَةِ الْفَجْأَةِ؟ فَقَالَ: «اصْرِفْ بَصَرَكَ»

میں نے رسول ا للہ صلى اللہ علیہ وسلم سے (غیر محرم پہ) اچانک نظر پڑ جانے کے بارہ میں پوچھا تو آپ ﷑ نے فرمایا: اپنی نگاہ کو پھیر لے۔

سنن أبی داود :2148

اسی طرح رسول اللہ ﷑ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا:

«يَا عَلِيُّ لَا تُتْبِعِ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ، فَإِنَّ لَكَ الْأُولَى وَلَيْسَتْ لَكَ الْآخِرَةُ»

اے علی! نظر کو نظر کے پیچھے نہ لگا (یعنی اگر کبھی کسی غیر محرم پہ اچانک نظر پڑ جائے تو مسلسل نہ دیکھتا رہ) کیونکہ پہلی (بار جو اچانک نظر پڑی ہے) وہ تیرے لیے (معاف ) ہے اور اسکے بعد والی (معاف) نہیں۔

سنن أبی داود:2149

اور پھر اگر کسی کی نظر نا محرم صنف مخالف پہ پڑ ہی جائے تو وہ بار بار اسے اپنے تصورات میں لا کر محظوظ ہو یہ بھی درست نہیں بلکہ جس طرح کسی نا محرم کو کھلی آنکھوں سے دیکھنا حرام ہے اسی طرح کسی نامحرم کو تصور میں لانا بھی حرام ہے۔ رسول اللہ ﷑ کا ارشاد گرامی ہے:

«لَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ، لِتَنْعَتَهَا لِزَوْجِهَا كَأَنَّمَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا»

کوئی عورت کسی دوسری عورت سے ملاقات کرنے کےبعد (اسکا حلیہ اور خد وخال) اپنے خاوند کے سامنے اس طرح سے بیان نہ کرے کہ گویا وہ(اس کا خاوند) اس (عورت) کو دیکھ رہا ہے۔

سنن أبی داود:2150

اور نا محرم کی طرف دیکھنا اس سے باتیں کرنا ، اسے چھونا، اور اسکی طرف چل کر جانا,اور اسکے بارہ میں آروزئیں کرنا ان سب کاموں کو  زنا قرار دیتے ہوئے  رسول اللہ ﷑ فرماتے ہیں:

فَالْعَيْنَانِ زِنَاهُمَا النَّظَرُ، وَالْأُذُنَانِ زِنَاهُمَا الِاسْتِمَاعُ، وَاللِّسَانُ زِنَاهُ الْكَلَامُ، وَالْيَدُ زِنَاهَا الْبَطْشُ، وَالرِّجْلُ زِنَاهَا الْخُطَا، وَالْقَلْبُ يَهْوَى وَيَتَمَنَّى، وَيُصَدِّقُ ذَلِكَ الْفَرْجُ وَيُكَذِّبُهُ

 آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے، اور کان کا زنا سننا ہے، اور زبان کا زنا بولنا (باتیں کرنا) ہے، اور ہاتھ کا زنا پکڑنا ہے، اور پاؤں کا زنا چلنا  ہے,اور دل تمنا کرتا اور خواہش کرتا ہے، اور شرمگاہ اسکی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔

صحیح مسلم: 2657

اس حدیث مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ نا محرم کی طرف دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے ، اور اس سے باتیں کرنا زبان کا زنا ہے، اور دل میں آرزوئیں اور تمنائیں لانا اور تصورات وخیالات پیدا کرنا نفس کا زنا ہے۔

اور نا محرم سے خلوت نشینی تو بہت ہی خطرنا ک ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:

أَلَا لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلَّا كَانَ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ

جب بھی کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو ان دونوں کے ساتھ تیسرا شیطان ضرور ہوتا ہے۔

جامع الترمذی: 2165

 

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الجمعة PM 08:40
    2022-01-21
  • 1026

تعلیقات

    = 1 + 7

    /500
    Powered by: GateGold