اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

منہ زور جوانی کو کیسے قابو کریں؟

سوال

میں ایک  نوجوان ہوں اور میری جوانی میں شہوانی جذبات کی لہر بہت زیادہ ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ میں کسی گناہ کا مرتکب ہو جاؤں گا۔ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے میں اپنی جوانی کو قابو میں رکھ سکوں۔  

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 

منہ زور جوانی کو قابو کرنے کے لیے اللہ سبحانہ وتعالى نے نکاح کا طریقہ کار مقرر فرمایا ہے۔ اور جو نکاح کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ  زیادہ سے زیادہ روزے رکھے تاکہ اسکے جذبات قابو میں رہ سکیں۔

اللہ ﷯ کا فرمان ہے:

وَأَنكِحُوا الْأَيَامَى مِنكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ إِن يَكُونُوا فُقَرَاء يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ

اور  اپنے  میں سے بے بیوی مرد اور بے خاوند عورت کا نکاح کر دو ، اور جو تمہارے غلاموں  اور لونڈیوں میں سے صالح ہیں انکا بھی۔ اگر وہ تنگ دست ہیں تو اللہ تعالى انہیں اپنے فضل سے غنی فرما دے گا۔ اور اللہ تعالى وسعت والے اور خوب جاننے والے ہیں۔

[النور : 32]

رسول الله ‍‌ﷺ كا فرمان ہے:

«مَنِ اسْتَطَاعَ البَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ

تم میں سے جو طاقت نکاح کی طاقت رکھتا ہے وہ شادی کر لے ، کیونکہ یہ (نکاح) نگاہ کو زیادہ جھکانے والا اور شرمگاہ کی زیادہ حفاظت کرنے والا ہے۔ اور جو طاقت نہیں رکھتا تو اس پہ لازم ہے کہ وہ روزے رکھے، کیونکہ یہ (روزے) اسکے لیے (گناہوں سے) ڈھال ہیں۔

صحیح البخاری: 1905

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الجمعة PM 08:49
    2022-01-21
  • 852

تعلیقات

    = 9 + 5

    /500
    Powered by: GateGold