اعداد وشمار
مادہ
نکاح کی استطاعت سے کیا مراد ہے؟
سوال
نکاح کے لیے استطاعت سے کیا مراد ہے؟ پیسہ؟ گھر؟ نوکری؟ نان نفقہ؟ ان میں سے سب یا جزو یا کچھ اور؟ لازمی رہنمائی کردیں...
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
رسول اللہ ﷺ کافرما ن ہے:
«يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ البَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ»
اے نو جوانو! تم میں سے جو نکاح کی استطاعت رکھتا ہے، وہ شادی کر لے، اور جو استطاعت نہیں رکھتا تو وہ روزے رکھے، کیونکہ وہ اسکے لیے شہوت کو قابو میں رکھنے کا ذریعہ ہے۔
صحیح البخاری:5065
اس حدیث میں استطاعت سے مراد شادی پہ آنے والے اخراجات اور شادی کے بعدکے مالی خرچے ہیں۔
اسی بات کو اللہ تعالى نے قرآن مجید میں یوں بیان فرمایا ہے:
وَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنكُمْ طَوْلاً أَن يَنكِحَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِن مِّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُم مِّن فَتَيَاتِكُمُ الْمُؤْمِنَاتِ وَاللّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِكُمْ بَعْضُكُم مِّن بَعْضٍ فَانكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ
اور تم میں سے جو پاکدامن آزاد مؤمنہ عورتوں سے شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو تو وہ مؤمنہ لونڈیوں سے ہی نکاح کر لے۔ اور اللہ تعالى تمہارے ایمان کو جاننے والا ہے۔ تم ایک دوسرے سے ہی ہو، سو انکے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کرو اور انہیں انکا حق مہر معروف طریقہ سے ادا کرو۔
[النساء : 25]
کچھ اہل علم نے اس استطاعت سے مراد "جماع کی قدرت" بھی لی ہے۔ لیکن یہ بات صحیح معلوم نہیں ہوتی۔ کیونکہ حدیث میں استطاعت رکھنے والے کو شادی کا حکم دیا جار ہا ہے اور استطاعت نہ رکھنے والے کو اپنی شہوت کنٹرول کرنے کے لیے روزہ رکھنے کا کہا جا رہا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خطاب ہے ہی ان کے لیے جو جماع کی قدرت رکھتے ہیں۔ لہذا استطاعت سے "جماع کی طاقت" مراد لینا درست نہیں۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الجمعة PM 09:03
2022-01-21 - 904





