اعداد وشمار
مادہ
عورت قبرستان جا سکتی ہے؟
سوال
عورت کا قبرستان جانا کیسا ہے؟ کیا کسی حدیث میں عورت کو قبرستان جانے سے منع فرمایا گیا ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
عورت قبرستان جا سکتی ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں قبرستان گئیں اور پھر واپس گھر آکر انہوں نے رسول اللہ ﷺسے قبرستان جا کر کرنے کی دعاء پوچھی تو آپ ﷺ نے انہیں یہ دعاء سکھائی:
السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَيَرْحَمُ اللهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ
صحيح مسلم : 974
البتہ عورت کو بکثرث قبرستان جانے سے منع کیا گیا ہے۔
سنن ترمذی : ۱۰۵۹
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
السبت AM  10:09   
 2022-01-22
- 835





