اعداد وشمار
مادہ
برہنہ غسل کرنا
سوال
برہنہ ہو کر غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا غسل کے وقت جسم پر کوئی کپڑا ہونا ضروری ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
برہنہ ہو کر غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«بَيْنَمَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا، خَرَّ عَلَيْهِ رِجْلُ جَرَادٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ يَحْثِي فِي ثَوْبِهِ، فَنَادَاهُ رَبُّهُ يَا أَيُّوبُ أَلَمْ أَكُنْ أَغْنَيْتُكَ عَمَّا تَرَى، قَالَ بَلَى يَا رَبِّ، وَلَكِنْ لاَ غِنَى لِي عَنْ بَرَكَتِكَ»
سیدنا ایوب  برہنہ غسل فرما رہے تھے کہ ان پر سونے کی ٹڈیاں گرنے لگیں ، تو وہ انہیں اپنے کپڑے میں جمع کرنے لگے، تو انہیں انکے رب عزوجل نے آواز دی "اے ایوب! جنہیں آپ دیکھ رہے ہیں کیا میں نے آپ کو ان سے غنی نہیں کر دیا؟" تو انہوں نے عرض کیا" اے میرے رب !کیوں نہیں، لیکن تیری برکت سے میں بے نیاز نہیں ہوں"
صحیح البخاری:3391
البتہ جہاں مختلف مرد مل کر غسل کرتے ہوں جیسا کہ نہروں، تالابوں، یا سوئمنگ پولز میں ہوتا ہے تو وہاں برہنہ ہونا جائز نہیں ہے۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ»
جو بھی اللہ تعالى اور قیامت کے دن پر یقین رکھتا ہے، وہ حماموں میں ازار کے بغیر داخل نہ ہو۔
سنن النسائی: 401
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
السبت AM  11:25   
 2022-01-22
- 1024





