اعداد وشمار
مادہ
بدعتی شخص رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو خائن سمجھتا ہے؟
سوال
بدعت کے بارے میں امام مالک کا قول ثابت ہے یا نہيں کہ بدعتی شخص نبی صلى اللہ علیہ وسلم کو خیانت کرنے والا سمجھتا ہے۔ اس قول کے بارہ میں بریلوی جواب دے رہے ہیں کہ ابن الماجشون سے روایت کرنے والا عبد الملک بن حبیب ضعیف ہے . اور اسکی کوئی اور متصل سند مالک تک معروف نہیں . ابن الحبیب یہ فقہ مالکی میں لکھی گئی کتاب الواضحۃ کے مؤلف ہیں لیکن کثیر الوہم ہیں . لہذا یہ حسن کیسے بن گئی؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
امام مالک رحمہ اللہ کا بدعت کے بارہ میں یہ قول حسن سند سے حافظ ابن حزم رحمہ اللہ نے الإحكام في أصول الأحكام 6/58میں یوں بیان فرمایا ہے:
حدثنا أحمد بن عمر بن أنس نا الحسين بن يعقوب نا سعيد بن فحلون نا يوسف بن يحيى المغامي نا عبد الملك بن حبيب أخبرني ابن الماجشون أنه قال قال مالك بن أنس من أحدث في هذه الأمة اليوم شيئا لم يكن عليه سلفها فقد زعم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خان الرسالة لأن الله تعالى يقول {حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَأَنْ تَسْتَقْسِمُوا بِالْأَزْلَامِ ذَلِكُمْ فِسْقٌ الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِإِثْمٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ} فما لم يكن يومئذ دينا لا يكون اليوم دينا
ابن الماجشون سے روایت کرنے والا ابو مروان عبد الملک بن حبیب البزاز المصیصی ، حسن الحدیث ہے۔ اسکے کثیر الوہم ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ لہذا یہ سند حسن ہے۔ جو لوگ اسکے کثیر الوہم ہونے کے دعویدار ہیں وہ اپنے دعوى پہ دلیل پیش کریں۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الاربعاء PM  09:17   
 2022-01-12
- 930





