اعداد وشمار
مادہ
موبائل میں قرآن ہو تو اسے بیت الخلاء میں لیجانے کا حکم
سوال
جس موبائل میں قرآن مجید ہو اسے بیت الخلاء میں لے کر جا سکتے ہیں ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
جس موبائل یا کسی ٹیب یا کسی بھی اور ڈیوائس میں قرآن مجید ہو اسکا حکم اس معاملہ میں مصحف والا نہیں ہے ۔
کیونکہ یہ ڈیٹا اپنے مخصوص کوڈز (مثلا : 1110000101001011101001) میں ہوتا ہے ۔ اور جب کسی بھی اپیلیکیشن(سافٹ ویر) کو اوپن کیا جاتا ہے تو وہ کوڈز مل کر ایک تصویر بناتے اور اسے ڈسپلے پر لے کر آتے ہیں ۔ اور جب اسے بن کر دیا جائے یا منی مائز کر دیا جائے تو وہ دوبارہ انہی کوڈز میں بدل جاتا ہے ۔
ہاں اگر ڈسپلے پر قرآنی آیات یا مصحف کا صفحہ کھلا ہو ، تو پھر اسے بیت الخلاء میں لے کر جانے سے گریز کرنا چاہیے
اللہ تعالى کا فرمان ہے :
وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ
اور جو بھی اللہ کے شعائر کی تعظیم کرتا ہے تو یہ دلوں کے تقوى کی بات ہے ۔
(الحج: 32)
اور قرآن مجید کی تعظیم میں یہ بات شامل ہے کہ اسے بیت الخلاء میں نہ لے کر جایا جائے ۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
السبت AM  11:48   
 2022-01-22
- 906





