اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

جنبی عورت گھریلو کام کاج کرسکتی ہے

سوال

کیا حالت جنابت میں عورت کے لیے گھر کے کام کاج مثلا کھانا بنانا صفائی کرنا بچہ کو دودھ پلانا وغیرہ درست ہے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

جنابت احتلام کی وجہ سے ہو‘ جماع کی وجہ سے ہو‘ یا حیض یا نفاس کی وجہ سے ہو‘ جنبی مرد ہو یا عورت‘ نماز ادا کرنے اور مصحف کو چھونے کے سوا باقی ہر کام کر سکتے ہیں۔

ام المؤمنین سیدہ عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں:

«إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ جِمَاعٍ، غَيْرِ احْتِلَامٍ فِي رَمَضَانَ، ثُمَّ يَصُومُ»

یقینا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم رمضان کے مہینہ میں احتلام کی وجہ سے نہیں بلکہ جماع کی وجہ سے صبح تک جنبی رہتے‘ پھر روزہ بھی رکھتے۔

صحیح مسلم: 1109

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

«نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ»، قَالَتْ فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ: «إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ»

مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا ؤ‘ تو میں نے عرض کیا میں حائضہ ہوں‘ تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔

صحیح مسلم:298

البتہ احتلام یا جماع کی وجہ سے جنبی ہونے کی صورت میں کھانے پینے سے قبل وضوء کر لینا چاہیے۔

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:

«كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ جُنُبًا، فَأَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يَنَامَ، تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ»

رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم جب جنبی ہوتے اور کھانے یا سونے کا ارادہ کرتے تو جس طرح نماز کے لیے وضوء کیا جاتا ہے ویسے وضوء فرما لیتے۔

صحیح مسلم :305

وضوء کیے بغیر بھی حالت جنابت میں سو جانا جائز ہے۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :

«كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنَامُ وَهُوَ جُنُبٌ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَمَسَّ مَاءً»

رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم جنبی حالت میں ہی پانی کو چھوئے بغیر سو جاتے تھے۔

سنن أبی داود: 228

 

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • السبت AM 11:50
    2022-01-22
  • 833

تعلیقات

    = 6 + 9

    /500
    Powered by: GateGold