اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

زیر ناف بال کہاں تک مونڈے جائیں

سوال

زیر ناف بالوں کی صفائی کہاں کہاں سے کی جائے؟ کیا رانیں پیٹ اور مقعد کے بال بھی صاف کیے جائیں گے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

"زیر ناف" کا لفظ کنایہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے حدیث میں ان بالوں کے لیے "عانہ" کا لفظ استعمال ہوا ہے جسکا اہل لغت نے ترجمہ کیا ہے "عورت کی شرمگاہ کے گرد اگنے والے بال"

"عانہ" در اصل اس ہڈی کو کہتے ہیں جس پر یہ بال اگتے ہیں. علم القابلہ میں اسکی مناسب وضاحت ہو جاتی ہے.

لہذا زیر ناف بالوں کو کاٹنے کی حد یہی ہے کہ صرف اس جگہ کے بال کاٹے جائیں جہاں عموما عورتوں کے بھی بال ہوتے ہیں.  اس سے تجاوز نہ کریں (( عورت کا نام اس مسئلہ میں اس وجہ سے لیا جاتا ہے کہ مرد کے تو عموما تمام بدن پر ہی بال ہوتے ہیں جبکہ عورت کے صرف اس مخصوص حصہ پر))

یا پھر آپ اپنے پیٹ کے نچلے حصہ کو دبا کر دیکھیں تو ایک ہڈی محسوس ہوگی.  بس جہاں سے اس ہڈی کا آغاز ہوتا ہے وہیں سے بال کاٹنے کی ابتداء کریں کیونکہ یہی ہڈی عانہ کہلاتی ہے اور اس پر اگنے والے بالوں کو بھی عانہ کہہ دیتے ہیں

زیر ناف (عانہ کے) بالوں کو حلق کرنے (مونڈنے) کا حکم ہے. اور یہ کام استرے یا سیفٹی سے ہی ہوتا ہے. اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والی کریمیں، پاؤڈر اور سپرے بالوں کو مونڈتے نہیں بلکہ انہیں کمزور کر کے توڑتے ہیں.  جبکہ شریعت کا مطلوب انہیں مونڈنا ہے۔

اسی طرح بغلوں کے بالوں کو شریعت نے اکھیڑنے کا حکم دیا ہے.  لہذا انہیں کھینچ کر جڑسے اکھیڑا جائے.  مونڈنے کاٹنے یا توڑنے سے مقصد شریعت پورا نہیں ہوتا۔

اسی طرح کچھ لوگ رانوں کے بال بھی مونڈتے ہیں جبکہ "عانہ" شرمگاہ پر اگنے والے  بال اور پیٹرو کی ہڈی کے بال ہیں

رانیں نہ تو شرمگاہ ہیں اور نہ ہی پیڑو کی ہڈی۔

"عانہ" کی توضیح میں اہل لغت نے یہ الفاظ استعمال کیے ہیں :

الشعر المنبت حول فرج المرأة

یعنی عورت کے سامنے والی شرمگاہ کے گرد اگنے والے بال

عانہ یعنی پیڑوی کی ہڈی سے اوپر اور ناف سے نیچے کے بالوں کو ثُنہ کہا جاتا ہے (العین ج۸ ص ۲۱۷)

سو اس میں خصیتین اور ذکر تو شامل ہیں، مقعد نہیں۔مقعد کے بالوں کو "إسب" کہتے ہیں

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • السبت PM 12:28
    2022-01-22
  • 1940

تعلیقات

    = 2 + 7

    /500
    Powered by: GateGold