اعداد وشمار
مادہ
سر کے مسح کا طریقہ
سوال
سر پہ مسح کس طرح سے کیا جائے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
دونوں ہاتھوں کو پانی سے تر کر یں اور سر کے اگلی جانب جہاں بالوں کا آغاز ہوتا ہے وہاں رکھیں اور دونوں کو آگے لے جائیں جہاں سر کا اختتام ہوتا ہے۔ اور پھر وہاں سے واپس اس جگہ تک لے آئیں جہاں سے مسح شروع کیا تھا ۔
سیدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے نبی مکرم ﷺ کے وضوء کا طریقہ عملا بیان کیا :
مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ، فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ، بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ حَتَّى ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ، ثُمَّ رَدَّهُمَا إِلَى المَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ
اپنے سر کا دونوں ہاتھوں کے ساتھ مسح کیا , ان دونوں کو آگے لے گئے اور واپس پیچھے لے آئے, سر کے آغاز سے شروع کیا حتى کہ دونوں ہاتھوں کو گدی تک لے گئے , پھر انہیں اسی جگہ واپس لے آئے جہاں سے شروع کیا تھا۔
صحیح البخاری: 185
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
السبت PM  12:31   
 2022-01-22
- 801





