اعداد وشمار
مادہ
عورت زیر ناف بال کس چیز سے زائل کرے ؟
سوال
زیر ناف بالوں کی صفائی کے لیے عورت لوہے کی کوئی شے مثلا سیفٹی ریزر یا استرا وغیرہ استعمال کرسکتی ہے؟ یا پاؤڈر / کریم وغیرہ ہی استعمال کرے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
بہتر ہے کہ خواتین بھی زیر ناف بال صاف کرنے کے لیے لوہا ہی استعمال کریں ۔ نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم کے دور مسعود میں بھی خواتین یہی لوہا (استرا) ہی استعمال کرتی تھیں ۔ تو اب بھی وہ سیفٹی یا استرا وغیرہ استعمال کر سکتی ہیں :
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَخَلْتَ لَيْلًا فَلَا تَدْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ حَتَّى تَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ وَتَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تو رات کے وقت آئے تو اپنی اہلیہ کے پاس نہ جا حتى کہ وہ عورت جسکا خاوند اس سے دور رہا ہے وہ لوہا استعمال کر لے (یعنی زیر ناف بال مونڈ لے) اور پراگندہ بالوں والی کنگھا کر لے ۔
صحیح بخاری : 5246
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
السبت PM  02:44   
 2022-01-22
- 995





