اعداد وشمار
مادہ
کیا منی پاک ہے؟
سوال
منی نجس ہے یا پاک؟ کچھ لوگ اسے پلید کہتے ہیں اور کچھ پاک سمجھتے ہیں۔ درست موقف کیا ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ منی کودھو کر نماز ادا کرنا ہے ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پاک نہیں ۔ کیونکہ اگر یہ پاکیزہ چیز ہو تو اسے نماز کے لیے دھونے کا حکم دینے کی ضرورت نہیں ۔
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْسِلُ الْمَنِيَّ ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ فِي ذَلِكَ الثَّوْبِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْغَسْلِ فِيهِ
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم منی کو دھوتے تھے اور پھر انہیں کپڑوں میں نماز پڑھنے کے لیے نکل جاتے اور میں دھونے کے نشانات کو کپڑوں میں دیکھ رہی ہوتی ۔
صحیح مسلم : 289
اور جس روایت میں خشک منی کو کھرچنے کا ذکر ہے(صحیح مسلم:290) اس سے دھونے کی نفی نہیں نکلتی، اور نہ ہی اس سے طہارت ثابت ہوتی ہے۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
السبت PM  11:27   
 2022-01-22
- 820





