اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

 منی کے نشان

سوال

میں نے جینز کی منی آلود پینٹ کو صابن سے اچھی طرح مل کے دھویا اور خوب پانی بہا کے نچوڑا مگر پینٹ سوکھنے  پر منی کے نشان  باقی ہیں تو کیا وہ پینٹ پاک ہوئی یا نہیں؟ کیا اس میں نماز پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

کسی بھی نجس چیز کو کپڑے سے اچھی طرح دھو دینے سے وہ کپڑا پاک ہو جاتا ہے اور اس پہ موجود نشانات کا کوئی اعتبار نہیں۔

سیدہ خولہ بنت یسار نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائیں اور عرض کیا:

 يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ لِي إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ وَأَنَا أَحِيضُ فِيهِ فَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ: «إِذَا طَهُرْتِ فَاغْسِلِيهِ، ثُمَّ صَلِّي فِيهِ». فَقَالَتْ: فَإِنْ لَمْ يَخْرُجِ الدَّمُ؟ قَالَ: «يَكْفِيكِ غَسْلُ الدَّمِ وَلَا يَضُرُّكِ أَثَرُه»

یا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم! میرے پاس ایک ہی کپڑا ہے اسی میں ہی حیض کے ایام گزارتی ہوں، تو میں کیا کروں؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب تو حیض سے پاک ہو جائے تو اسے دھو لے پھر اسی میں نماز ادا کر لے" انہوں نے عرض کیا:"اگر خون (کا نشان) نہ جائے؟" آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" خون کو دھو لینا ہی تیرے لیے کافی ہے، اور اسکے نشان کا تجھے کوئی نقصان نہیں"

سنن أبی داود: 365

 

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • السبت PM 11:29
    2022-01-22
  • 806

تعلیقات

    = 2 + 6

    /500
    Powered by: GateGold