اعداد وشمار
مادہ
بغیر بسم اللہ کے وضوء کی نماز
سوال
کیا بغیر بسم اللہ پڑھے کیے گئے وضو سے پڑھی ہوئی نماز ہوجائے گی ؟ دونوں صورتوں میں دلیل درکار ہے۔
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
وضوء سے قبل بسم اللہ پڑھنا فرض ہے۔ بسم اللہ پڑھے بغیر وضوء نہیں ہوتا اور وضوء کے بغیر نماز نہیں ہوتی ۔یعنی بغیر بسم اللہ پڑھے کیے گئے وضوء سے نماز نہیں ہوگی ۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ۔
’’سیدنا ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس کی کوئی نماز نہیں جو وضو نہیں کرتا اور جو وضو کرتے وقت اللہ کا نام نہیں لیتا، اس کا کوئی وضو نہیں۔ ‘‘
(سنن أبی داود، کتاب الطہارۃ، باب فی التسمیۃ على الوضوء، ح 101)
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہﷺ نے فرمایا:
لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ
بغیر وضوء کوئی بھی نماز قبول نہیں ہوتی۔
صحیح مسلم: 224
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الاحد   AM  09:56   
 2022-01-23
- 1142





