اعداد وشمار
مادہ
جسے دعوت نہ پہنچی ہو کیا وہ مکلف ہے؟
سوال
اس شخص کا کیا حکم ہے جسے اس زمانہ میں بھی رسولوں کی دعوت نہ پہنچی ہو۔ کیا وہ مکلف ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
جو رسولوں کی دعوت سے جاہل ہے اور اس تک دین کی دعوت نہیں پہنچی ایسا شخص مکلف نہیں ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالى کا فرمان ہے:
وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا
اور ہم اس وقت تک عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک رسول نہ بھیج دیں۔
الإسراء: 15
نیز فرمایا : لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
اللہ تعالى کسی جان کو اسکی وسعت سے زیادہ مکلف نہیں ٹھہراتا۔
سورۃ البقرۃ: 286
اور جاہل کو مکلف ٹھہرانا بھی تکلیف ما لا یطاق ہے۔ البتہ آج جو شخص یہ سن لیتا ہے کہ اللہ تعالى نے نبی آخر الزماں کو مبعوث کرکے احکامات نازل فرمائے ہیں تو اس پہ انکا علم حاصل کرنا واجب ہے۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الاربعاء PM  09:58   
 2022-01-12
- 936





