اعداد وشمار
14
اسباق47
قرآن15
تعارف14
کتب280
فتاوى58
مقالات188
خطباتمادہ
وضوء کے بارہ میں وسوسہ کا علاج
سوال
میں جب بھی وضوء کروں تو مجھے اسکے بعد یہ وسوسہ آتا رہتا ہے کہ میری گیس نکل گئی ہے۔ اسکا کیا حل ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو بھی اس طرح کے وسوسوں کے بارہ میں شکایت کی گئی کہ نماز میں یہ وسوسہ پیدا ہوتا ہے کہ بندہ بے وضوء ہوگیا ہے ،تو کیا کرنا چاہیے ۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
«لاَ يَنْصَرِفْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا»
وہ نماز نہ توڑے حتى کہ (ہوا نکلنے کی )آواز سن لے یا بو محسوس کرے۔
صحیح بخاری: 137،177
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الاحد   AM  10:29   
 2022-01-23
- 881





