اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

ماہواری کے دوران قضاء ہونے والی نمازوں کا حکم

سوال

ماہواری کے دوران جو نمازیں قضاء ہو جائیں عورت پہ انکی قضاء لازم ہے یا نہیں؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 حیض (ماہواری) کے ایام میں قضاء شدہ نمازوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ اللہ تعالى نے عورت کو ان ایام کی نمازیں معاف فرمائی ہیں۔

عَنْ مُعَاذَةَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ: مَا بَالُ الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ، وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ. فَقَالَتْ: أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قُلْتُ: لَسْتُ بِحَرُورِيَّةٍ، وَلَكِنِّي أَسْأَلُ. قَالَتْ: «كَانَ يُصِيبُنَا ذَلِكَ، فَنُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ، وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ»

معاذہ کہتی ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: حائضہ کا کیا معاملہ ہے کہ وہ روزوں کی تو قضاء دیتی ہے لیکن نماز کی نہیں؟! تو انہوں نے فرمایا : کیا تو حروریہ ہے؟ میں نے کہا میں حروریہ تو نہیں ہوں , میں تو بس پوچھ ہی رہی ہوں۔ تو انہوں نے کہا: ہمیں بھی یہ (حیض) آتا تھا تو ہم روزوں کی قضاء کا حکم دیے جاتے تھے اور نماز کی قضاء کا ہمیں حکم نہیں دیا جاتا تھا۔

صحیح مسلم:335،سنن أبی داود:662-663

ضروری وضاحت:

حروریہ : حروراء کی طرف نسبت ہے۔ خارجی حروراء میں رہنے والے تھے اور وہ حائضہ کو نمازوں کی قضاء کا بھی حکم دیتے تھے۔ اس لیے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اسے کہا کہ کہیں تو حروریہ یعنی خارجی تو نہیں؟

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاحد PM 06:57
    2022-01-23
  • 1178

تعلیقات

    = 8 + 8

    /500
    Powered by: GateGold