اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

طلاق کے مانع میں شک

سوال

مختلف مجالس میں دی گئی تین طلاقوں میں سے دو طلاقیں سنت کے مطابق دی گئیں جبکہ تیسری طلاق کے بارے میاں بیوی میں سے کسی کو یاد نہ ہے کہ وہ سنت طریقہ سے دی گئی تھی یا نہیں تو اس طلاق کے بارے میں کیا حکم ہے کہ یہ شمار کی جائے گی یا نہیں؟ سوال کی مزید تفصیل اور وضاحت یہ ہے کہ میں نے تقریبا دو سال پہلے اپنی بیوی کو پہلی طلاق دی اور طلاق کے دوسرے دن رجوع کر لیا۔ پہلی طلاق دیتے وقت میری بیوی پاکی / طہر کی حالت میں تھی اور مباشرت نہیں ہوئی تھی۔ پھر کچھ عرصہ بعد میں نے دوسری طلاق دے دی اور کچھ دنوں بعد رجوع کر لیا۔ دوسری طلاق دیتے وقت مجھے اور میری بیوی کو یاد نہ ہے کہ وہ پاکی کی حالت میں تھی یا نہیں اور مباشرت ہوئی تھی یا نہیں۔ پھر آج سے ایک ہفتہ پہلے میں نے تیسری طلاق بھی دے دی۔ تیسری طلاق کے وقت میری بیوی حاملہ تھی اور اب بھی ہے۔ برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا مندرجہ بالا حالات کی روشنی میں تینوں طلاقیں واقع ہو گئیں یا ایک طلاق کے مشکوک ہونے کی وجہ سے صرف دو طلاقیں ہوئی ہیں؟ جزاک اللہ  

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 

شریعت اسلامیہ میں شک پہ کسی چیز کی بنیاد نہیں رکھی جاسکتی، بلکہ شک کو چھوڑنے اور یقین پہ بنیاد رکھنے کا حکم ہے:

‌فَلْيَطْرَحِ ‌الشَّكَّ وَلْيَبْنِ عَلَى مَا اسْتَيْقَنَ

شک کو چھوڑ دے اور یقین پہ بنیاد رکھے۔

صحیح مسلم: 571

صورت مسئولہ میں آپ کو یہ یقین ہے کہ آپ نے طلاق دی ہے، لیکن طلاق کے وقوع کے مانع  (یعنی بعد ازمسیس یا قبل ازمسیس) میں شک ہے۔  آپ بھی یقین پہ بنیاد رکھیں کہ طلاق واقع ہو گئی ہے۔ کیونکہ مانع مشکوک ہے۔

اسی مذکورہ بالا حدیث سے فقہی قاعدہ  ’’اليقين لا يزول بالشك‘‘ اور ’’ الشك في المانع لا يمنع ترتب الحكم‘‘ اور ’’ الشك في المانع لا أثر له‘‘ نکلتا ہے۔ اور ان فقہی قواعد کی رو سے بھی  بات مزید واضح ہو جاتی ہے کہ ایسی طلاق معتبر مانی جائے گی۔

لہذا بشرط صحت سوال آپ اپنی اہلیہ کو تینوں طلاقیں دے چکے ہیں اور  اب وہ آپ پہ حرام ہو چکی ہے۔ وضع حمل پہ اس کی عدت مکمل ہو جائے گی ، جس کے بعد وہ آپ کے سوا کسی سے بھی نکاح کرنے میں آزاد ہو گی۔

 

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاحد PM 07:21
    2025-12-14
  • 161

تعلیقات

    = 5 + 9

    /500
    Powered by: GateGold