اعداد وشمار
14
اسباق47
قرآن15
تعارف14
کتب280
فتاوى58
مقالات188
خطباتمادہ
انٹرویو - محدث فورم 2014ء
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
میٹرک ‘ درس نظامی....
اسکول دور سے ہیں ششم کلاس سے آغاز کیا اور مڈل کے بعد جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ میں داخلہ لے لیا اسی دوران میٹرک کا امتحان پاس کیا اور ایف کا داخلہ بھیجتے بھیجتے یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ اگر ایف اے کر لیا تو پھر بی اے اور پھر ایم اے اور پھر آگے سے آگے ، پھر نتیجہ یہ نکلے گا کہ سکول بیس پر ملنے والی ملازمت کی تنخواہ کی کشش دین کی خدمت سے دور کر دے گی ۔ لہذا وہیں بریک لگا دی اور پھر میکالے کے مکتب کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھی ۔
مشاکل تو بہت سی پیش آئیں ان میں سے کسی کا ذکر بھی دلخراش ہے ، سو ہم داغ دل وجگر کو تازہ نہیں کرتے ۔
3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
پڑھنا اور پڑھانا
4۔عمرکتنی ہے ؟
23 شوال ۱۴۳۵ھ کو ۳۲ سال کا ہو جاؤں گا ۔
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
ایک شادی ہوئی ہے اور ایک بیٹا ہے عبد الرحمن ‘ جو خود ہوں وہی اسے بناؤں گا ۔ ان شاء اللہ
6۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
ذہنی ہم آہنگی
7۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
دونوں ہی پسند ہیں (ابتسامہ!)
8۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
۱۴۲۰ھ سے تعارف ہوا ‘ اور ملتقى اہل الحدیث سے کام شروع کیا
9۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
دفاع سنت نبوی
10۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
نہ فرصت ملتی ہے اور نہ پریشان ہونے کا وقت !
صبح وشام ایک ہی کام : پڑھنا پڑھانا اور لکھنا
11۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
اتنا مختصر مقصد نہیں کہ یہ یہاں لکھ سکوں !
12۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
"عالم" بننے کا !
13۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
معلوم نہیں !
14۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
افراد سازی
15۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
شخصیت
16. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
17۔محدث فورم کا تعارف کیسے حاصل ہوا ؟؟ فورم پر پہلا دن کا احوال اور آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
شاکر بھائی اس پر ابھی چوری چوری کام کر رہے تھے کہ ہم نے چھاپہ مار لیا !
پہلے دن اور آغاز کے بارہ میں کچھ یاد نہیں ‘ نہ ہی میں ایسے باتوں کو اپنے حافظہ میں جگہ دیتا ہوں !
18۔محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟
کفایت اللہ سنابلی
19۔مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
دین حق کی خاطر ایسے افراد کی تیاری کہ جہاں لگیں وہاں سجیں
20۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
معلوم نہیں !
21۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
بہت کچھ
22۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
علم وعمل کی
23۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
فکر وعقل ‘ صورت وشکل ‘ اور کردار وعمل وحی الہی کے تابع کرلیں
24۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
حدیث
25۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
مہارت کسی کام میں بھی نہیں ، سب میں گزارہ ہے ۔
26۔آپ بفضل اللہ تعالی کچھ اسلامی فورمز کو چلا رہےہیں۔کچھ ان کے حوالے سے بتائیں۔
ان کے حوالہ سے کیا پوچھنا ہے ؟
27۔اسلامک انفارمیشن سینٹر میں کیا خدمات انجام دے رہیں ہیں ، ان پر روشنی ڈالیں۔
آئی ایس آئی یعنی اسلامک سینٹر آف انفارمیشن کیا بلا ہے ؟
28۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
باتوں کے سوا کوئی مشکل نہیں ‘ اور اسکے سدباب کی ضرورت نہیں
29۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
حافظ عبد المنان نورپوری
30۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
کھانا اور سونا ... بس ! بقیہ کام اہل خانہ کے سپرد ہیں
31۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
جو اچھا پکا ہو ‘ خود بنانا بھی آتا ہے
32۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
جی الحمد اللہ
33۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟
جو کر رہا ہوں
34۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
غصہ آتا ہے کہ نہیں آتا ۔۔۔۔!
35۔اللہ تعالی کی بے شمار نعمتیں ہیں۔کسی ایک نعمت پر تذکرہ کیجیئے۔
الحمد للہ على نعمۃ الإسلام
36۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
نہیں !
37۔محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔
معلوم نہیں کہ کون کون فورم کا رکن ہے امید ہے کہ کچھ لوگوں سے ضرور مل چکا ہوں
38۔ بطورِ(رکن مجلس شوریٰ) آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
فکر وعقل ' صورت وشکل ' اور کردار وعمل وحی الہی کے تابع کرلیں
-     
الاثنين PM  09:41   
 2022-01-17
- 964





