اعداد وشمار
مادہ
رضاعت کب ثابت ہوتی ہے
سوال
حرمت رضاعت کب ثابت ہوتی ہے ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
جب کوئی بچہ زندگی کے دو سال مکمل کرنے سے پہلے پہلے کسی عورت کا دودھ پانچ مرتبہ پیٹ بھر کے پی لے تو اس سے رضاعی رشتہ ثابت ہو جاتا ہے،دودھ پلانے والی اسکی ماں اور اس عورت کا خاوند بچہ کا باپ اور اسکی اولاد اس بچہ کے بہن بھائی بن جاتے ہیں ۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
كَانَ فِيمَا أُنْزِلَ مِنَ الْقُرْآنِ: عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ، ثُمَّ نُسِخْنَ، بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ
قرآن کریم میں پانچ معلوم رضعات نازل ہوئیں جو حرمت کو ثابت کرتی تھیں اسکے بعد پانچ معلوم رضعات کے ساتھ دس والا حکم منسوخ ہوگیا ۔
صحیح مسلم : 1452
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسو ل اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَلَا الْمَصَّتَانِ
ایک یا دو گھونٹ حرمت کو ثابت نہیں کرتے ۔
سنن أبی داود : 2063
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسو ل اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ
رضاعت پیٹ بھر کے پینے سے ثابت ہوتی ہے ۔
سنن أ بی داود : 2058
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
السبت PM  08:25   
 2022-02-05
- 1187





