اعداد وشمار
14
اسباق47
قرآن15
تعارف14
کتب280
فتاوى58
مقالات188
خطباتمادہ
ویزے پر کمیشن لینا
سوال
میرا ایک دوست ہے جو ویزے کا کاروبار کرتاہے ۔ میں اس کے لیے بندے تلاش کرتا ہوں۔ اب اگر میں ہر بندے کے عوض اس سے کچھ کمیشن لوں ‘ جبکہ اس بندے کو علم نہ ہو ‘ تو کیا یہ میرے لیے جائز ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
آپ اپنے دوست کے لیے گاہک تلاش کرتے ہیں،اس محنت کے عوض آپ اپنے دوست کے منافع میں سے کچھ حصہ بطور کمیشن لے سکتے ہیں ،کیونکہ اسکے حصہ کا کچھ کام آپ سر انجام دے رہے ہیں ۔ اور آپکا کمیشن آپکی محنت کا صلہ ہے۔ بشرطیکہ اس میں گاہک کے لیے کوئی دھوکہ نہ ہو۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الاثنين PM  12:20   
 2022-02-07
- 1177





 ?>Mktba/themes/define/img/asphalt.jpg) 
                                                        