اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

حاملہ اور دودھ پلانے والی کا روزہ

سوال

حاملہ اور فیڈ (Feed) کرانے والی ماں کو روزہ معاف ہے ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 عورت کو دودھ پلانے اور حمل کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کی رخصت ہے۔ لیکن انہیں روہ معاف نہیں ہے۔ ان ایام میں اگر یہ روزہ نہیں رکھ سکتیں تو نہ رکھیں لیکن بعد میں انہیں روزوں کی قضاء دینا ہوگی۔ انکا حکم بھی بیمار والا ہی ہے۔ اور بیمار کے بارہ میں اللہ تعالى کا ارشاد ہے:

فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

تم میں سے جو بھی رمضان کے مہینے کو پائے اس پہ لازم ہے کہ وہ روزہ رکھے۔ اور جو بیمار ہو یا سفر پہ ہو تو بعد کے دنوں میں(روزوں کی) گنتی پوری کرنا ہے۔ اللہ تعالى تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے تنگی نہیں چاہتا۔ اور تاکہ تم تعداد مکمل کرو اور اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی ہے اور تاکہ تم شکرگزار بنو۔

سورۃ البقرۃ: 185

کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دائمی مریض یا حاملہ و مرضعہ (دودھ پلانے والی عورت) روزہ چھوڑ کر اسکی جگہ فدیہ دے سکتی ہے۔ لیکن ان لوگوں کا یہ سمجھنا درست نہیں۔ کیونکہ مذکورہ بالا آیت کے نازل ہونے کے بعد فدیہ کی رخصت منسوخ ہوگئی تھی۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاثنين PM 01:39
    2022-02-07
  • 1034

تعلیقات

    = 7 + 2

    /500
    Powered by: GateGold