اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

رمضان کے آخر میں سعودیہ پہنچنے والا پاکستانی کتنے روزے رکھے؟

سوال

ایک آدمی رمضان میں عمرہ کیلیے  گیا جبکہ اس کا پہلاروزہ تھا اور سعودیہ میں دوسرا روزہ ۔ اس بار سعودیہ کے تیس اور ھمارے یہاں انتیس روزے ھوئے ھیں ۔ اب اس نے روزے انتیس رکھے اور عید تیس والوں کے ساتھ کی ھے ۔ اس کے ایک روزے کے بارے کیا حکم ھے قضائی دے  گا یاکہ نہیں

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

صورت مسؤلہ میں اس پہ قضاء نہیں ہے۔ کیونکہ اس نے چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کیے اور چاند دیکھ کر ہی عید منائی۔ اور رمضان کبھی 29 دن کا ہوتا ہے اور کبھی 30 دنوں کا۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

«صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلاَثِينَ»

اس (چاند) کو دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر ہی افطار کرو۔ اور اگر مطلع ابر آلود ہو جائے تو شعبان کے 30 دن مکمل کر لو۔

صحیح البخاری:1909

اس نے بھی اس حدیث کے مطابق رمضان کے روزے پورے کر لیے ہیں۔ لہذا وہ اہل سعودیہ کے ساتھ عید منانے کے بعد قضاء نہیں دےگا۔

اگر اسکے روزے 29 سے کم رہ جاتے تو اس پہ قضاء لازم تھی۔ حتى کہ وہ 29 روزے پورے کر لیتا۔

اسی طرح کوئی شخص مثلا سعودیہ میں رمضان کے روزے رکھنا شروع کرتا ہے اور پاکستان میں آکر عید کرتا ہے۔ اس سال اگر رمضان 29 کا ہو دونوں علاقوں میں تو اسکے 28 روزے ہونگے اور وہ ایک روزہ عید کے بعد رکھ کر تعداد پوری کرے گا۔ اور اگر روزے 30 ہوں تو اسکے 29 روزے ہوں گے ۔ اور اس پہ قضاء لازم نہیں ہے۔ کیونکہ اس نے چاند دیکھ کر ہی روزوں کا آغاز کیا اور چاند دیکھ کر ہی اختتام کیا۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاثنين PM 01:51
    2022-02-07
  • 2326

تعلیقات

  • Qamar hayat

    • الخميس PM 09:04
      2025-03-20

    Asalam o aly kum good morning have a nice

= 6 + 6

/500
Powered by: GateGold