اعداد وشمار
مادہ
کیا فدیہ کی رخصت منسوخ ہے؟
سوال
سورۃ البقرۃ آیت 185 کی رو سے فدیہ کا حکم منسوخ ہے ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
اللہ تعالى کا فرمان "فمن شہد منکم الشہر فلیصمہ " یعنی " تم میں سے جو بھی رمضان کے مہینے کو پالے وہ روزہ رکھے " رمضان کے روزوں کو ہی واجب کرتا ہے ۔ اور روزوں کے علاوہ دیگر متبادل کو ختم کرتا ہے
اور آیت کے اسلوب کو بھی ملاحظہ فرمائیں کہ آیت نمبر ۱۸۴ میں جو حکم اور تفصیل اللہ نے بیان کی ہے وہی حکم اور تفصیل ۱۸۵ میں بھی بیان کی ہے صرف اتنا فرق ہے کہ آیت ۱۸۴ میں اصحاب ثروت کے لیے فدیہ کی رخصت ہے جبکہ آیت ۱۸۵ میں فدیہ کی جگہ فلیصمہ کہہ کر روزہ کو ہی لازم قرار دیا گیا ہے ۔
خوب سمجھ لیں
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الاثنين PM  02:15   
 2022-02-07
- 939





