اعداد وشمار
مادہ
شیخ فانی اور دائمی مریض کا روزہ
سوال
شیخ حافظ صلاح الدین یوسف کی تفسیر احسن البيان، جس کی نظر ثانی ڈاکٹر وصی اللہ عباس نے کی ہے ، پھر شیخ عثیمین کے فتوی جات بھی دائمی مریض کے لیے فدیہ کو ثابت کرتے ہیں ، پھر میں نے آج یہ ہی بات شیخ صہیب حسن سے معلوم کی تو انہوں نے بھی کہا کہ شدید دائمی مرض بھی مبتلا شیخ اور ضعیف بندہ روزہ کے بدلے فدیہ دے سکتا ہے ۔ تو اب آپ بتائیے کہ کیا کیا جائے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
شیخ صلاح الدین یوسف کی تفسیر میں یہ بات بڑی وضاحت کے ساتھ موجود ہے کہ فدیہ کا حکم منسوخ ہو چکا ہے ۔ اور کسی بھی اہل علم کے لیے اس بات کو مانے بغیر چارہ نہیں ہے ۔
ہاں
ایک بات ضرور ہے کہ وہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے قول کی بناء پر فدیہ کو مریض اور شیخ فانی کے حق میں ثابت کرتے ہیں
یہ آپکے تمام تر نقل کردہ فتاوى اور تفسیر کا خلاصہ ہے ۔
اب اس میں ذرا غور فر مالیں
کہ
۱۔ فدیہ کی رخصت جب دی گئی تو یہ مسافر و مریض کے لیے خاص نہ تھی بلکہ ہر اس شخص کے لیے تھی جو فدیہ دینے کی طاقت رکھتا ہو ! جیسا کہ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی تفسیر سے بھی عیاں ہے ۔
۲۔ بعد میں اس رخصت کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔
سمجھنے کی بات یہ ہے کہ منسوخ اس رخصت کو کیا گیا ہے جو دی گئی تھی اور وہ رخصت مریض ومسافر کے لیے نہ تھی جن کے حق میں رخصت تھی انہی کے حق میں منسوخ ہوگئی ۔ مریض ومسافر نہ پہلے رخصت میں شامل تھے اور نہ ہی بعد میں !
۳۔ اب مریض یا انتہائی بوڑھے کے لیے فدیہ کی رخصت محتاج دلیل ہے کہ قرآن وحدیث سے اس پر دلیل ہو کہ اللہ نے ان لوگوں کو فدیہ دینے کی رخصت دی ہے !
جیکہ ایسی کوئی " دلیل " ندارد !
اور اللہ تعالى قرآن میں واضح لفظوں میں فرما رہے ہیں کہ " فدیہ کے حکم کو منسوخ کرکے اور روزے کو ہی لازم قرار دے کر اللہ تم پر آسانی کرنا چاہتے ہیں "
یعنی اللہ رب العزت کے ہاں روزہ ہی رکھنا آسانی ہے
اور آپ خود سوچیں کہ صحت کی حالت میں خود روزہ رکھ لینا فدیہ دینے سے آسان ہے یا نہیں ! ..... یقینا آسان ہے !
اور مریض کو روزہ چھوڑنے کی رخصت ہے ، کیا روزہ چھوڑنا فدیہ دینے سے آسان ہے یا نہیں ؟! ... یقینا آسان ہے !
اور مریض جب تک مریض رہے گا تو آسانی کو اپنا کر روزہ چھوڑے گا اور جب صحت یاب ہو جائے گا تو آسانی کو اپنا کر روزہ رکھے گا ۔
اور اگر زندگی بھر صحت یاب نہ ہو سکا تو اسکے اولیاء آسانی کو اپناتے ہوئے اسکی طرف سے روزہ رکھیں گے !!!
خوب سمجھ لیں
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الاثنين PM  02:29   
 2022-02-07
- 1155





