اعداد وشمار
مادہ
الکوحل کا حکم
سوال
کیا دوائیوں میں استعمال ہونے والی الکوحل نشہ آور ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
الکوحل مسکر یعنی نشہ آور ہے، اور وہ الکوحل جسے ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے وہ بھی مسکر ہے ۔
اور ہر مسکر جس کی کثیر مقدار نشہ دے اسکی قلیل مقدار بھی شریعت نے حرام کی ہے :
مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ
جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ چڑھا دے اسکی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔
(سنن أبی داود: 3681)
اور نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے ہر نشہ آور چیز پینے والے کے بارہ میں مطلق طور پر فرمایا ہے کہ اسکی چالیس روز تک نماز قبول نہیں ہوتی ۔ تھوڑی یا زیادہ مقدار کے مابین کوئی فرق نہیں فرمایا :
لَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِي فَيَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَلَاةً أَرْبَعِينَ يَوْمًا
ایسا کبھی نہیں ہوگا کہ میری امت میں سے کوئی شخص شراب پی لے تو اللہ تعالى اسکی چالیس روز تک نماز قبول کر لے۔
(سنن نسائی : 5664)
تفصیل کے لیے آڈیو سماعت فرما لیں
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الثلاثاء PM  05:45   
 2022-02-08
- 996





