اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

غسل جنابت واجب کرنے والے امور

درس کا خلاصہ

انزال ہوجائے ، احتلام ہوجائے یا صحبت کرے ،تو غسل فرض اور واجب ہو جاتا ہے۔



  آڈیو فائل ڈاؤنلوڈ کریں


الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!

موجب غسل

 

سیدنا ابو سعید خدری ﷜ کہتے ہیں  کہ نبی کریم ﷺ نے  فرمایا: «الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ» ([1])

’’غسل بندے پر اس وقت واجب ہوتا ہے  جب اسے انزال ہو اور اس کا مادہ خارج ہو ۔‘‘

اسی طرح سیدنا ابو ہریرہ﷜ کہتے ہیں  کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ, ثُمَّ جَهَدَهَا, فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ» زَادَ مُسْلِمٌ: «وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ» ([2])

’’جب آدمی اپنی بیوی سے صحبت کرے  تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے ، اگرچہ وہ فارغ نہ بھی ہو۔‘‘

سیدہ ام سلمہ  ﷞ بیان کرتی ہیں کہ ام سلیم ﷞ جو کہ ابو طلحہ ﷜ کی بیوی تھی، وہ نبی ﷺ کے پاس  آئی اور کہنے لگی: ’’اے اللہ کے رسول !  اللہ حق سے نہیں شرماتا، کیا عورت پر بھی غسل واجب ہو جاتا ہے  اگر وہ بھی وہی کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے ؟‘‘ یعنی جس طرح مرد کو احتلام ہوتا ہے  تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے، اسی طرح عورت کو احتلام ہو جائے  کیا عورت پر بھی غسل واجب ہوتا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: «نَعَمْ. إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ»

’’ہاں! جب وہ تری دیکھے تو اس پر بھی غسل  واجب ہے ۔‘‘ ام سلمہ ﷞ کہنے لگیں: ’’اے اللہ کے رسول ! کیا ایسا بھی ہوتا ہے؟‘‘ یعنی مردوں کی طرح عورتوں کو  بھی احتلام ہو جاتا ہے؟ فرمایا: «تَرِبَتْ يَدَاكِ، فَبِمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا» ([3])

’’ہاں! ایسا بھی ہوتا ہے اور مشابہت  بھی اسی وجہ سے  ہوتی ہے۔ ‘‘

سیدہ عائشہ صدیقہ ﷞ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ  چار وجوہات کی بنا پر غسل کرتے:  جنابت کی وجہ سے ، جمعہ کے دن ،سینگی لگوا کے اور میت کو غسل دینے کے بعد۔ ([4])

یہ وہ امور ہیں  جن کی وجہ سے غسل واجب ہو جاتا ہے۔یعنی یا  تو انزال ہوجائے ، احتلام ہوجائے  یا صحبت کرے ،تو غسل فرض اور واجب ہو جاتا ہے۔ اسی طرح  جمعہ کے دن کا غسل بھی مسلمان آدمی پر فرض ہے۔ تو جب  غسل فرض ہو جائے تو پھر  اس کے بعد غسل کرنا لازمی ہے ۔ ہاں جمعہ کا جو غسل ہے وہ ایسا ہے کہ  اگر بندہ جمعہ کے دن غسل نہ کرے اور نماز اداکرلے تو نماز ہوجاتی ہے ۔ البتہ جب بندہ جنبی ہوجائے  تو پھر غسل کیے بغیر  نماز ادا نہیں کر سکتا اور مصحف کو چھو نہیں سکتا   ۔

________________

([1])           مسلم (343)

([2])           البخاري (291)، ومسلم (348)

([3])           البخاري (282)، ومسلم (313)

([4])           أبو داود (348)، وابن خزيمة (256)

 

  • الاربعاء AM 02:20
    2022-04-20
  • 1024

تعلیقات

    = 7 + 3

    /500
    Powered by: GateGold