اعداد وشمار
مادہ
گستاخ صحابہ کی معافی؟
سوال
علانیہ گستاخ صحابہ کو گرفتار کیا گیا اب وہ اور اس کے اہل خانہ معافی مانگ رہے ہیں کیا اسے معاف کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟۔ہر دو امر کی دلیل سے جواب درکار ہے.
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
گستاخ صحابہ کا معاملہ گستاخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا نہیں ہے۔ گستاخ رسول کی شریعت نے سزا مقرر فرمائی ہے، جبکہ گستاخ صحابہ کی کوئی متعین سزا نہیں ہے۔ قاضی گستاخی کی نوعیت اور حالات وظروف کے مطابق اس کی سزا تجویز کرسکتا ہے۔ کبھی تو یہ فساد فی الارض کے زمرے میں آتی ہے اور کبھی بہتان کے زمرے میں اور کبھی اس سے ہلکے درجہ میں۔ پھر اسی طرح کبھی حالات اس بات کے متقاضی ہوتے ہیں کہ گستاخ صحابہ کو سخت سزا دی جائے، اور کبھی ہلکی پھلکی سزا بھی کافی ہوتی ہے۔ اسی طرح معافی کا معاملہ بھی قاضی کے سپرد ہے، کہ اگر گستاخ صحابہ کے معافی طلب کرنے پہ اسے معاف کرنے سے زیادہ خیر کی توقع ہو، تو معاف بھی کیا جاسکتا ہے۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الثلاثاء PM  01:49   
 2022-01-18
- 1492





