اعداد وشمار
مادہ
کمپنی کے کارڈ پہ ملنے والی رعایت
سوال
ایک کمپنی کہتی ہے کہ ہم سے 3 سو ریال میں ایک کارڈ خرید لیں، اس کے ساتھ آپ جب خریداری کریں گے تو آپ کو 25 فیصد رعایت ملے گی۔ کیا یہ کارڈ خریدنا اور اس پہ ڈسکاؤنٹ لینا جائز ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
مختلف کمپنیوں اور بنکوں کی طرف سے اس قسم کے کارڈز جاری کیے جاتے ہیں جن میں وہ مخصوص رقم اکاؤنٹ میں جمع رکھتے ہیں اور اس کے عوض کارڈ سے کی جانے والی خریداری پہ مخصوص رعایت دیتے ہیں۔
یہ رعایت در اصل اس رقم کے عوض ہوتی ہے جو سال بھر کے لیے کمپنی کارڈ کے عوض اپنے پاس رکھتی ہے یا کارڈ کی سالانہ فیس کی صورت وصول کر لیتی ہے، اور بنک صارف کے اکاؤنٹ میں موجود رقم کی وجہ سے یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔
یہ بہر صورت پیسے پہ ملنے والا نفع ہے جو سود ہے، لہذا اس سے اجتناب کیا جائے۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الثلاثاء PM  02:08   
 2022-01-18
- 875





