اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

غسل کا وضوء

سوال

کیا غسل کے دوران اپنی شرم گاہ کی طرف دیکھنے سے غسل ٹوٹ جاتا ہے؟۔
کیا غسل کے دوران اپنی شرم گاہ کو چھونے سے غسل ٹوٹ جاتا ہے؟۔
کیا غسل کے دوران اپنی شرم گاہ کی طرف دیکھنے سے صرف وضو ٹوٹے گا اور غسل برقرار رہے گا یا دونوں وضو اور غسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

1- غسل کے دوران اپنی شرمگاہ کی طرف دیکھنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا، کیونکہ شریعت اسلامیہ نے وضوء توڑنے والے اشیاء میں اسکا شمار نہیں کیا ہے۔ اور وضوء امر تعبدی ہے جسکا وجود بھی دلیل کا محتاج ہے اور نقض بھی، سو جب ایک دلیل شرعی وضوء کے قائم ہونے پہ موجود ہے کہ اس نے سنت کے مطابق وضوء کیا ہے تو اسکے ٹوٹنے پہ بھی دلیل شرعی درکار ہے وگرنہ وضوء قائم سمجھا جائے گا۔ اور شرمگاہ کو دیکھنے سے وضوء ٹوٹنے پہ کوئی شرعی دلیل دلالت نہیں  کرتی۔

 

2-  وضوء غسل کا حصہ ہے ۔ نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کا جو طریقہ کار بتایا ہے اسکا آغاز ازار کے اندرونی اعضاء کو دھونے سے ہوتا ہے اور پھر نماز کے وضوء کے طریقے کے مطابق  بازو دھونے تک وضوء کیا جاتا ہے اور پھر سر پہ تین بار پانی بہا کر سارے جسم پہ پانی بہایا جاتا ہے اور آخر میں اس جگہ سے الگ ہو کر پاؤں دھوئے جاتے ہیں۔غسل نبوی کا یہی طریقہ سیدہ میمونہ و سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما نے اجمالا بھی اور تفصیلا بھی بیان فرمایا ہے۔ ا س سے معلوم ہوتا ہے کہ دوران غسل کیا جانے والا وضوء غسل کے اختتام تک جاری رہتا ہے اور آخر میں پاؤں دھونے سے وہ مکمل ہوتا ہے۔ لہذا اس دوران اگر وضوء ٹوٹ جائےخواہ شرمگاہ کو ہاتھ لگنے سے یا ہوا خارج ہونے سے، تو وہ مسنون غسل کرنے کے لیے نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا کہ غسل مسنونہ وضوء سمیت ہے ، حتى کہ اس وضوء سے بعد میں نماز بھی ادا کی جاسکے۔

 

3- شرمگاہ کو دیکھنے سے وضوء یا غسل کی صحت پہ کوئی اثر نہیں پڑتا، کما تقدم۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الثلاثاء PM 04:02
    2022-01-18
  • 916

تعلیقات

    = 4 + 8

    /500
    Powered by: GateGold