اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

جنت آسمان میں اور جہنم زمین میں ہے

سوال

اس حدیث کی مفصل تحقیق اگر بتا دیں تو مہربانی ہو گی۔ سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

إِنَّ الْجَنَّةَ فِي السَّمَاءِ ، وَإِنَّ النَّارَ فِي الْأَرْضِ

بلا شبہ جنت آسمان میں ہے اور جہنم زمین میں ہے ۔

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

اس روایت کو امام حاکم نے مستدرک (8698) میں بایں طور ذکر فرمایا ہے:

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثَنَا عَفَّانُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَا: ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شَغَافٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ

اس سند کے تمام تر رواۃ ثقات ہیں اور سند متصل ہے۔ البتہ محمد بن کثیر مقبول ہے۔ لیکن اسکی متابعت اسی سند میں عفان بن مسلم کر رہے ہیں۔

1- اس سند میں امام حاکم کے شیخ  أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ ہیں۔  انہیں ابو بکر البرقانی نے ثقہ کہا ہے۔ اور اسی طرح ابو عبد اللہ حاکم نے معرفۃ علوم الحدیث میں انکا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں ثقہ قرار دیا ہے۔ اور سؤالات مسعود بن علی السجزی میں فرمایا ہے "وهو صدوق صاحب كتاب" ۔

2- انکے شیخ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ التمّار ہیں۔ انکے بارہ میں امام ابو عبد اللہ الحاکم فرماتے ہیں : ثقة مأمون ، ولم يضره كلام موسى بن هارون فيه۔

ابن ابی حاتم الرازی کہتے ہیں:  صدوق

خطیب بغدادی کہتے ہیں:  كان كثير الحديث صدوقا حافظا

امام دارقطنی کہتے ہیں :  ثقة لكنه وهم في أحاديث

3- عفان بن مسلم الباہلی: یہ مشہور ثقہ راوی ہیں

3-محمد بن کثیر بن ابی عطاء الثقفی: ضعیف ہیں لیکن متابعات وشواہد میں انکا اعتبار ہے۔ یاد رہے کہ اس سند میں عفان بن مسلم نے محمد بن کثیر کی متابعت کر رکھی ہے۔

4- مہدی بن میمون الأزدی: یہ بھی مشہور ثقہ راوی ہیں۔

5- محمد بن عبد اللہ بن ابی یعقوب التمیمی: یہ بھی معروف ثقہ ہیں۔

6- بشر بن شغاف الضبی:  یہ بھی معروف ثقہ ہیں ۔ ابن حجر, ذہبی , یحیى بن معین وغیرہ نے انکی توثیق کی ہے۔

7- عبد اللہ بن سلام: مشہور صحابی ہیں۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاثنين AM 09:43
    2022-01-10
  • 1082

تعلیقات

    = 8 + 9

    /500
    Powered by: GateGold