اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

کسی مسلمان کے قتل کو حلال سمجھنا کفر ہے؟

سوال

ممتاز قادری کی موت کے بارہ میں کچھ رہنمائی کریں کہ اس نے مسلمان کے قتل کو حلال سمجھ کر قتل کیا ۔ تو کیا قادری مسلمان رہا تھا؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

آپ کے اس سوال کی بنیاد یہ نظریہ ہے کہ  جو شخص کسی مسلمان کو قتل کرتا ہے وہ مسلمان نہیں رہتا۔

لیکن یہ نظریہ ہی باطل ہے!

اللہ سبحانہ وتعالى کا فرمان ہے:

وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ فَإِن فَاءتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ

اور اگر مؤمنوں کے دو گروہ آپس میں قتل وقتال کریں تو انکی صلح کرادو۔ تو اگر پھر ان میں سے کوئی ایک دوسرے پہ زیادتی کرے تو جس گروہ نے زیادتی کی ہے انکے خلاف جنگ کرو حتى کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئیں۔ اور اگر وہ لوٹ آئیں تو انکے درمیان انصاف سے صلح کرا دو اور انصاف کرو یقینا اللہ تعالى انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

 [الحجرات : 9]

اس آیت کریمہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مسلمان اگر کسی مسلمان کو قتل بھی کر دے تو  وہ دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ بلکہ مسلمان ہی رہتا ہے۔

لہذا سلمان تاثیر کے قتل کی وجہ سے ممتاز قادری کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھنا درست نہیں بلکہ یہ "خوارج" کا وتیرہ ہے کہ وہ کبیرہ گناہ کے مرتکب کو کافر سمجھتے ہیں۔

یہاں یہ یاد رہے کہ ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو گستاخ سمجھ کر قتل کیا تھا، گویا اپنی دانست میں وہ اسے قتل کرنے میں حق بجانب تھا، جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔ ابھی تو اہل حل وعقد اس بات پہ غور کر رہے تھے کہ جو جملہ سلمان تاثیر نے بولا ہے وہ گستاخی بھی ہے یا نہیں؟ اور اگر اس جملہ کا گستاخی یا کفر ہونا ثابت ہو جاتا تو پھر سلمان تاثیر کے وہ جملہ بولنے کا سبب زیر بحث آتا اور اسکے بعد کئی مراحل سے گزر کر اسکا قتل روا قرار پاتا ۔ جبکہ ممتاز قادری نے خود ہی کو عالم ومفتی بھی، حاکم وقاضی بھی، اور جلاد بھی سمجھ لیا.... اور یہ قطعا جائز نہیں!

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاربعاء PM 04:24
    2022-01-19
  • 932

تعلیقات

    = 1 + 2

    /500
    Powered by: GateGold