اعداد وشمار
مادہ
نام محمد ﷺ چومنے سے نجات
سوال
کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نام محمد ﷺ چومنے سے ہی آخرت میں نجات حاصل ہو سکتی ہے۔
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
اس ضمن میں ایک روایت پیش کی جاتی ہے:
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الدَّيْنُورِيُّ الْمُفَسِّرُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الْعَطَّارُ، ثنا عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ وَهْبٍ قَالَ: " كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ رَجُلٌ عَصَى اللهَ مِائَتَيْ سَنَةٍ ثُمَّ مَاتَ، فَأَخَذُوا بِرِجْلِهِ فَأَلْقُوهُ عَلَى مِزْبَلَةٍ، فَأَوْحَى اللهُ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنِ اخْرُجْ فَصَلِّ عَلَيْهِ. قَالَ: يَا رَبِّ، بَنُو إِسْرَائِيلَ شَهِدُوا أَنَّهُ عَصَاكَ مِائَتَيْ سَنَةٍ، فَأَوْحَى اللهُ إِلَيْهِ: هَكَذَا كَانَ، إِلَّا أَنَّهُ كَانَ كُلَّمَا نَشَرَ التَّوْرَاةَ وَنَظَرَ إِلَى اسْمِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَهُ وَوَضَعَهُ عَلَى عَيْنَيْهِ، وَصَلَّى عَلَيْهِ، فَشَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، وَغَفَرْتُ ذُنُوبَهُ، وَزَوَّجْتُهُ سَبْعِينَ حَوْرَاءَ "
وہب بن منبہ کہتے ہیں : بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جس نے دو سو سال تک اللہ تعالى کی نافرمانی کی تھی, پھر وہ فوت ہوگیا تو انہوں نے اسے پکڑا اور ایک روڑی پہ پھینک دیا۔ اللہ تعالى نے موسى علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ اسکا جنازہ پڑھیے۔ انہوں نے عرض کیا" اے میرے رب ! بنی اسرائیل نے اس بات کی گواہی دی ہے کہ اس نے دو سو سال تک آپ کی نافرمانی کی ہے۔ " تو اللہ تعالى نے موسى علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی "اسی طرح ہے، لیکن وہ جب بھی توراۃ کھولتا اور محمدﷺ کے نام کو دیکھتا تو اسے بوسہ دیتا اور اپنی آنکھیں اس پہ رکھ دیتا، اور ان پہ درود پڑھتا،تو میں نے اسکے اس عمل کی قدر کی اور اسکے گناہ معاف کردیے اور ستر حوروں سے اسکا نکاح کر دیا ہے۔
حکایات أبی الشیخ الأصبهاني:1، حلية الأولياء: جـ4 صـ42
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔ اسکی سند میں:
عبد المنعم بن ادریس بن سنان الیمانی البغدادی متروک الحدیث ہے۔
اور اسکا والد ادریس بن سنان الیمانی بھی متروک ہے۔
اور اسکے علاوہ یہ اسرائیلی روایت ہے۔ جس سے عقیدہ وعمل ثابت نہیں ہوتا۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-     
الاربعاء PM  04:27   
 2022-01-19
- 894





