اعداد وشمار
مادہ
بیوی کی شرمگاہ کو زبان لگانا
سوال
اپنی بیوی کے شرم گاہ کو زبان لگانا کیسا ہے ؟ اور میرا آلہ تنا سل اسکے منہ میں ڈالنا کیسا ہے ؟ اور اپنی بیوی کا دودھ پی جانے سے کیا ہوگا کیوں کے میں کنٹرول نہیں کر پاتا۔ اسکا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں دیں۔
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
بیوی کی شرمگاہ کو زبان لگانا یا اسکے منہ میں آلہ تناسل (عضو خاص) داخل کرنا شرعا نا جائز ہے۔
کیونکہ عورت کی شرمگاہ سے نکلنے والی رطوبت اور مرد کے ذکر (آلہ تناسل) سے نکلنے والی رطوبت کے حرام ہونے پہ امت کا اتفاق ہے۔ اور بیوی کی شرمگاہ کو زبان لگانے یا شہوت کی حالت میں خاوند کے عضو کو منہ میں ڈالنے سے یہ رطوبت جسے مذی کہا جاتا ہے زبان پہ لگتی ہے۔ اور زبان پہ لگنے والی ہر چیز ایک سیکنڈ سے بھی پہلے زبان میں جذب ہو کر جسم میں داخل جاتی ہے جسکے نتیجہ میں انسان ذائقہ محسوس کرتا ہے۔
اس مسئلہ تفصیل کے لیے سوال نمبر 72 ملاحظہ فرمائیں۔
اور بیوی کا دودھ پی جانے سے نکاح پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الخميس PM 06:11
2022-01-20 - 2036





