اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

کیا ہر غیر مسلم کافر ہوتا ہے؟

سوال

 ایک نوجوان جو قرآن کی تفسیر کے حوالے سے آجکل مغربی ممالک میں بڑا مشہور ہے، نعمان علی خان، ان کا کہنا ہے کہ ہر غیر مسلم کو کافر کہنا درست نہیں، دلیل کے طور پر بتایا کہ قرآن میں غیر مسلموں کے لئے مختلف الفاظ آئے، صرف کافر کے نہیں، اور یوں وہ کافر اور غیر مسلم میں کچھ فرق سمجھانا چاہتا ہے، تاکہ مسلمان ہر غیر مسلم کو کافر کہہ کر اس سے بدسلوکی نہ کریں، یہ بات اسکی کس حد تک درست ہے ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

اسلام کے مقابل صرف اور صرف کفر ہی ہے ، اسکے سوا کچھ بھی نہیں ، لہذا غیر مسلم کا مطلب بھی کافر ہی ہوتا ہے ، خواہ اسے کوئی بھی نام دے دیا جائے ۔ مثلا:  یہودی، عیسائی، اہل کتاب،  ہندو، مجوسی، سکھ، وغیرہ یہ سب کافر ہیں ، غیر مسلم ہیں۔

البتہ یہ بات درست ہے کہ ہر کافر یا غیر مسلم کے ساتھ بد سلوکی کی اجازت اسلام میں موجود نہیں ہے ۔ اسلام نے تو بعض کفار کے ساتھ حسن سلوک سے بھی منع نہیں کیا ۔

لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ

اللہ تعالى تمہیں ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کرنے سے منع نہیں فرماتا جو دین کی بناء پر تم سے لڑتے نہیں اور نہ ہی تمہیں ہجرت پر مجبور کرتے ہیں ۔ یقینا اللہ تعالى انصاف کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے ۔

[الممتحنة : 8]

اور پھر جن کافروں کے ساتھ دلی دوستی لگانا منع ہے انکا ذکر اللہ تعالى نے ان الفاظ میں فرمایا ہے :

إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ

یقینا اللہ تعالى تمہیں ایسے لوگوں سے دوستیاں کرنے سے منع فرماتا ہے جو تمہارے ساتھ دین کی بناء پر لڑتے ہیں اور تمہیں ہجرت پر مجبور کرتے ہیں اور  تمہیں نکالنے پر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔ اور جو ایسے لوگوں کے ساتھ دوستی لگائے گا  تو وہی ظالم ہے ۔

[الممتحنة : 9]

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاربعاء PM 07:02
    2022-01-12
  • 848

تعلیقات

    = 2 + 1

    /500
    Powered by: GateGold