اعداد وشمار
مادہ
رخصتی سے پہلے سیکس (جماع) کیا جاسکتا ہے؟
سوال
کیا نکاح کے بعد ، رخصتی سے پہلے میاں بیوی ہمبستری (sex) کر سکتے ہیں؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
نکاح کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے حلال ہو جاتے ہیں۔ اور وہ ازدواجی تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔ لیکن برصغیر پاک وہند کے عرف میں رخصتی ہونے تک ملاپ نہ کرنے کا (عرفی) معاہدہ ہوتا ہے۔ لہذا اگر زوجین رخصتی سے قبل ہمبستری کر لیتے ہیں تو ان پر کوئی حد لاگو نہیں ہوتی ، البتہ معاہدہ کی خلاف ورزی کا گناہ ہوگا۔
رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:
«الْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ»
مسلمان اپنی شرطوں ( معاہدات) کے پابند ہیں۔
سنن أبی داود: 3594
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الخميس PM 06:57
2022-01-20 - 1287





