اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

کیا غیر شادی شدہ شخص اپنے ہاتھ سے منی نکال سکتا ہے؟

سوال

کیا غیر شادی شدہ شخص اپنے ہاتھ سے منی نکال سکتا ہے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

اللہ سبحانہ وتعالى کا فرمان ہے:

وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ (5) إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ (6) فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ

اور لوگ  (ایمان والے ہیں) جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ سوائے اپنی بیویوں یا لونڈیوں کے, سو وہ ملامت زدہ نہیں ہے۔ اور جو اسکے علاوہ کوئی اور (ذریعہ) تلاش کرے, تو وہ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔

سورۃ المؤمنون: 5-7

اس آیت مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالى نے  انسان کو شہوت پوری کرنے کے لیے صرف دو ذرائع جائز قرار دیے ہیں اور وہ اپنی بیویوں یا لونڈیوں کے ساتھ جماع کرنا ہے۔ اسکے علاوہ شہوت رانی کا کوئی بھی تیسرا ذریعہ اللہ تعالى کی مقرر کردہ حد سے تجاوز کرنے کے زمرہ میں داخل ہے۔ لہذا  مشت زنی (یعنی ہاتھ سے منی نکالنا) ،جلق(ہاتھ کے سوا کسی بھی چیز کے ساتھ آلہ تناسل کو رگڑ کر منی نکالنا)،اغلام (لڑکوں سے بد فعلی) وغیرہ سب کام حرام ہیں۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الخميس PM 07:01
    2022-01-20
  • 884

تعلیقات

    = 8 + 2

    /500
    Powered by: GateGold