اعداد وشمار
مادہ
مکمل برہنہ ہو کر مباشرت کرنا
سوال
کیا خاوند اور بیوی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ بدن کے تمام تر کپڑے اتار کر بالکل ننگے ہو کر ہمبستری کریں؟ یا اس دوران بھی بدن پہ کپڑا ہونا ضروری ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ : عَوْرَاتُنَا مَا نَأْتِي مِنْهَا وَمَا نَذَرُ؟ قَالَ «احْفَظْ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجَتِكَ أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ» قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا كَانَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ فِي بَعْضٍ؟ قَالَ: «إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا يَرَيَنَّهَا أَحَدٌ فَلَا يَرَيَنَّهَا» قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا كَانَ أَحَدُنَا خَالِيًا؟ قَالَ: «اللَّهُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَا مِنْهُ مِنَ النَّاسِ»
میں نے کہا : یا رسول اللہ ﷺ ہم اپنا ستر کس سے چھپائیں اور کس سے نہ چھپائیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا : اپنا ستر اپنی بیوی اور لونڈی کے سوا سب سے چھپاؤ۔ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ جب لوگ ملے جلے ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تم سے ہو سکے کہ تمہارا ستر کوئی نہ دیکھ سکے تو اسے کوئی نہ دیکھے۔ کہتے ہیں میں نے کہا جب ہم میں سے کوئی تنہا خالی جگہ میں ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالى لوگوں کی نسبت زیادہ حقدار ہے کہ اس سے شرم کی جائے۔
سنن ابی داود: 4017
اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ آدمی اپنا ستر اپنی بیوی کے سامنے کھول سکتا ہے۔ اور جب میاں بیوی ایک دوسرے کے سامنے اپنا ستر کھول سکتے ہیں تو باقی لباس بھی اتار دینے میں کوئی مضایقہ نہیں۔یعنی مکمل برہنہ ہو کر بھی جماع کیا جاسکتا ہے۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الخميس PM 07:08
2022-01-20 - 1442





