اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

خاوند کتنی مدت تک بیوی سے دور رہ سکتا ہے؟

سوال

ایک شادی شدہ مرد زیادہ سے زیادہ کتنی مدت تک بیوی سے دور بیرون ملک قیام کر سکتا ہے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 زوجین باہم رضامندی سے ایک دوسرے سے جتنا عرصہ بھی دور رہیں اسلام اس سے منع نہیں کرتا۔ بلکہ انہیں انکی ازدواجی زندگی میں فراق وصل کے لمحات طے کرنی کی کھلی چھوٹ دیتا ہے۔

لیکن دونوں میں سے ایک اگر رضامند نہ ہو تو اسکے لیے شریعت نے حدود مقرر کی ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالى کا فرمان ہے:

لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَإِنْ فَاءُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ * وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ*

جو لوگ اپنی بیویوں سے دور رہنے کی ٹھان لیتے ہیں انکے لیے چار ماہ تک انتظار کرنا ہے۔ پھر اگر وہ لوٹ آئیں تو  یقینا اللہ تعالى نہایت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔ اور اگر وہ طلاق کا ہی پختہ ارادہ کر لیں تو یقینا اللہ تعالى خوب سننے والا بہت جاننے والا ہے۔

سورۃ البقرۃ: 226- 227

یعنی کوئی بھی مرد زیادہ سے زیادہ چار ماہ تک اپنی شریک حیات سے اسکی مرضی کے بغیر دور رہ سکتا ہے۔ اس سے زائد دور رہنا اسکے لیے جائز نہیں ہے۔

اسی طرح بیوی  بھی اپنے خاوند کی رضامندی سے اس سے جتنا عرصہ چاہے دور رہ سکتی ہے۔ لیکن خاوند کو ناراض کرکے اسکی مرضی کے خلاف اس سے ایک رات بھی  دور رہنے کی شریعت میں اجازت نہیں ہے۔

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:

«إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا لَعَنَتْهَا المَلاَئِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ»

جب کوئی مرد اپنی بیوی کو اپنے بستر پہ بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے , اور  خاوند اس پہ ناراض ہو کر رات گزارے تو اس عورت پہ فرشتے صبح تک لعنت کرتے رہتے ہیں۔

صحیح البخاری:3237

لہذا  اگر بیوی رضامند ہو تو خاوند جتنا عرصہ چاہے اس سے دور بیرون ملک یا ملک میں ہی قیام کر سکتا ہے۔ لیکن اگر بیوی کی رضامندی نہ ہو تو چار ماہ سے زائد اس سے دور رہنا درست نہ ہوگا۔ اور اسی طرح خاوند اگر راضی ہو تو بیوی جتنا عرصہ چاہے اس سے دور اپنے میکے یا کہیں اور رہ سکتی ہے۔ لیکن اگر شوہر راضی نہ ہو تو ایک رات بھی اس سے دور رہنا جائز نہیں۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الخميس PM 10:16
    2022-01-20
  • 918

تعلیقات

    = 7 + 1

    /500
    Powered by: GateGold