اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
280
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

شادی کس طرح ہو؟

سوال

شادی کس طرح ہو؟ شادی کی رسومات کس طرح ہیں ؟ کیا دلہن لال جوڑا پہن سکتی ہے ؟ کیا دلہن سفید جوڑا پہن سکتی ہے ؟ کیا ابٹنے کا فنکشن کیا جا سکتا ہے ؟ ہمارے یہاں بہنیں مہندی کا فنکشن کرتی ہیں بھائیوں کے لئے - کیا یہ درست ہے ؟ ایسی شادی ہونے کے بعد جماگی یعنی جمعے کے دن کا فنکشن ہوتا ہے ؟ پہلا جمعہ ... اسکے بعد ہاتھ برتائی بھی ہوتی ہے ؟ اور مکمّل شادی کے بارے میں شروع سے آخر تک بھی بتا دیجئے .... شادی نبوی طریقے پر کس طرح ہو .. ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 شادی کی صرف دو تقریبات ہیں ایک نکاح کی تقریب اور ایک ولیمہ کی تقریب۔ اسکے سوا شریعت اسلامیہ میں شادی کی کوئی اور تقریب نہیں ہے۔ نکاح کی تقریب میں لڑکی کے ولی کی اجازت سے دو عادل گواہوں کی موجودگی میں لڑکی اور لڑکے کی رضامندی سے لڑکی کے ولی کی طرف سے ایجاب  اور لڑکے کی طرف سے قبول کیا جاتا ہے۔ اور ولیمہ میں اعزہ واقرباء کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔ یہ مختصر سا نبوی طریقہ ہے شادی کا۔

دلہن سرخ یا سفید کسی بھی رنگ کا لباس زیب تن کر سکتی ہے۔ سفید لباس کو نبی مکرم﷑نے سب سے بہترین لباس قرار دیا ہے۔

سنن أبي داود : 3878

اور خود نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم سرخ رنگ کا حلہ زیب تن فرمایا کرتے تھے ۔

سنن أبي داود: 520

 

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الجمعة PM 07:08
    2022-01-21
  • 861

تعلیقات

    = 2 + 7

    /500
    Powered by: GateGold